روسی سیاستدان کا انوکھا ہیئر اسٹائل مقبول ہوگیا

پیر 19 مارچ 2018 04:40

روسی سیاستدان کا انوکھا ہیئر اسٹائل مقبول ہوگیا

روسی سینیٹر ویلنٹینا پیٹرنکو  سویت یونین  کے زمانے سے ہی سیاست  کر رہی ہیں۔ وہ بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں تاہم سیاست سے زیادہ وہ اپنے  بالوں کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں ہیں۔اگرچہ روسی سوشل میڈیا پر ان کے بالوں کو لے کر بے شمار مزاحیہ تصاویر بنائی جاتی ہیں لیکن حال ہی میں وہ ایک بار پھر سے اپنے شاندار بالوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مقبول ہوگئی ہیں۔


ٹوئٹر پر ویلنٹینا کے بالوں کے انوکھے انداز پر گفتگو کی جا رہی ہے۔ پیڈسٹرین ڈیلی کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر الیکس بروس اسمتھ نے ریاست خاکاسیا سے  روسی سینیٹر ویلنٹینا پیٹرنکو کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے سر کے بال اصلی ہیں یا یہ وگ رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ انہیں اس طرح کیسے سیٹ کر لیتی ہیں؟ کیا روس کی تمام انتہائی خفیہ معلومات اسی میں چھپائی جاتی ہیں؟ بدقسمتی سے ان تمام سوالوں کے جواب دینے میں روسی سیاستدان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

2015 میں ماسکو میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا  کہ "میں اس قسم کے سوالات کا جواب دینے سے تھک چکی ہوں۔میرے بال صرف گھنگریالے ہیں۔ میں انہیں اوپر اٹھا کر ان پر چند ہیئر پنز لگا دیتی ہوں، بس اتنی سی بات ہے۔"
اتنے شاندار اور مکمل نظر آنے والے ہیئر اسٹائل کا یہ وضاحتی جواب واقعی بہت مبہم ہے۔ اس سے تو مزید سوالات ذہن میں ابھرتے ہیں کہ اس طرح کا ہیئر اسٹائل بنانے کے لیے آپ کتنی ہیئر پنوں کا استعمال کرتی ہیں؟ اور آخر ہمیں ان میں سے کوئی پن دکھائی کیوں نہیں دیتی؟ سوچنے کی بات ہے اتنے لمبے عرصے سے پیٹرنکو ایک ہی انداز میں ایسے ہیئر اسٹائل کیسے بنا سکتی ہیں؟ شاید یہ راز ،راز ہی رہے کیونکہ کوئی ایسا امکان نظر نہیں آتا کہ ٹویٹر پر گردش کرنے والے ان سوالات کا روسی سینیٹر کی طرف سے واضح جواب ملے۔

روسی سیاستدان کا انوکھا ہیئر اسٹائل مقبول ہوگیا

Browse Latest Weird News in Urdu