دبئی میں مسافروں کے پاسپورٹ پر خوشی کے عالمی دن پر مسکراہٹ والی خصوصی مہر

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 مارچ 2018 23:53

دبئی میں مسافروں کے  پاسپورٹ پر خوشی کے عالمی دن پر مسکراہٹ والی  خصوصی مہر

دبئی میں خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے مسافروں کے پاسپورٹ پر مسکراہٹ والی خصوصی  مہر لگائی گئی۔سرخ رنگ میں مسکراتے ہوئے ایموجی کے گرد "ویلکم ٹو ہیپی یو اے ای" کے الفاظ درج تھے۔
دبئی میں منگل کے روز مسافروں کادوہری مسکراہٹ سے استقبال کیا گیا۔  مسکراتے چہروں کے ساتھ ایئرپورٹ  سٹاف اور ان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کے دوران مسکراہٹ والی مہر لگا کر انہیں خوش کرنے کا انوکھا انداز اپنایا گیا۔

(جاری ہے)

مہر پر سرخ رنگ میں مسکراتے ہوئے ایموجی کے گرد  "Welcome to Happy U.A.E."  کے الفاظ اور دائیں طرف اوپر 20 مارچ 2018 کی تاریخ بھی درج تھی۔ آفیسرز نے خیر سگالی کا اظہار کرنے کے لیے دوستانہ کارٹون ماسک اور دستانے پہن کر مسافروں کا استقبال کیا اور ساتھ ہی بچوں، نوجوانوں اور  بوڑھوں سب کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
دبئی 2018 میں خوشحال ممالک میں فہرست میں 18ویں نمبر پر ہے۔ اس لیے خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے مسافروں کو اتنے دلچسپ انداز میں خوش آمدید کہا گیا جس پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu