پیاسے چور نے پہلے ایک مشروب خریدا اور پھر پوری وینڈنگ مشین ہی چوری کر ڈالی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 مارچ 2018 23:53

پیاسے چور نے پہلے ایک مشروب خریدا اور پھر پوری وینڈنگ مشین ہی چوری کر ڈالی

امریکی شہر اوکلاہاما کی پولیس ان دو آدمیوں کو ڈھونڈ رہی ہے جنہوں نے 14 مارچ کو پیپسی کی وینڈنگ مشین چرا ڈالی۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ سے عجیب بات معلوم ہوئی ہے کہ ان میں سے ایک شخص نے وینڈنگ مشین چرائے جانے سے پہلے وہاں سے ایک مشروب خریدا تھا۔
امریکہ کے اوکلاہاما شہر کی ایک خالی کار پارکنگ میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو آدمی پیپسی کی وینڈنگ مشین چوری کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو م فوٹیج کے مطابق  ایک شخص چلتا ہوا وینڈنگ مشین کے پاس آتا ہے اور ایک ڈرنک خریدتا ہے۔ ذرا دیر بعد ہی وہ ایک دوسرے شخص کے ساتھ سفید رنگ کے پک اپ ٹرک میں واپس لوٹتا ہے۔ اس کے بعد  یہ پیاسے چور وینڈنگ مشین کو بڑی مشکلوں سے ٹرک پر لادتے ہیں اور تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے غائب ہو جاتے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے چہرے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اوکلاہاما شہر کی پولیس نے یوٹیوب پر اس چوری کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے تاکہ عوام میں سے کوئی ان دو افراد کی شناخت میں ان کی مدد کر سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu