پولیس سے بچنے کے لیے ایک شخص اپنے فریزر میں چھپ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 مارچ 2018 23:53

پولیس سے بچنے کے لیے ایک شخص اپنے فریزر میں چھپ گیا
سیباستین، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے  23 سالہ کرسٹوفر شان رنگ نے 11 مارچ کو پولیس سے بچنے کے لیے عجیب حرکت کی لیکن وہ پولیس سے بچ نہ سکا۔ پولیس کو مطلوب کرسٹوفر  کے گھر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو اس کے گھر سے منشیات کے کئی پیکٹ  ملے لیکن کرسٹوفر نہ ملا۔
مغربی ورجینیا کی اسٹیٹ پولیس نے کرسٹوفر کی مخبری ہونے پر اس کے ایک گھر پرچھاپہ مارا۔

پولیس کو یہاں سےمیری جوانا سے بھرے 27 مشتبہ تھیلے، 7 پیکٹ ہیروئن اور 2 بلاکس ملے ہیں جن پر میری جوانا ویکس ہونے کا شبہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مطلوب  مجرم کی تلاش میں سارا گھر چھان مارا۔تہہ خانے کی تلاشی لینے پر ڈپٹی نے جب وہاں موجود فریزر کا ڈھکن ہٹایا تو انہوں نے اندر گھسے ہوئے کرسٹوفر کو دیکھا جس نے فوراً ہی گرفتاری دے دی۔کرسٹوفر کی پشت پر منشیات، ڈیجیٹل اسکیلز اور غیراستعمال شدہ  پلاسٹک کے تھیلوں سے بھرا نیلے رنگ کا بیگ تھا۔ کرسٹوفر پر چوری شدہ مال رکھنے، غیر قانونی طور پر سامان کی ترسیل اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسے مغربی ورجینیا کی  ایک  جیل میں رکھا گیا ہے۔اسے 40 ہزار ڈالر کی ضمانت پر چھوڑا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu