9 سالہ لڑکے نے ایک منٹ میں 1,080 مرتبہ تالیاں بجانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 مارچ 2018 23:18

9 سالہ لڑکے نے ایک منٹ میں 1,080 مرتبہ تالیاں بجانے کا  عالمی ریکارڈ بنا لیا
فلوریڈا میں ایک 9 سالہ بچے نے بک آف گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروانے کے لیے ایک منٹ میں 1,080 مرتبہ تالیاں بجائی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ 9 سالہ سیون ویڈ نے ان کے یوٹیوب چینل پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ تالیاں بجانے والے سابقہ ریکارڈ ہولڈر ایلی بشپ کو دیکھا تو اسے بھی دلچسپی محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)


ویڈ نے بتایا کہ اس نے سابقہ ریکارڈ ہولڈر کی اپنائی گئی تکنیک کو سیکھا یہاں تک کہ وہ ایک منٹ میں 1،020 مرتبہ تالیاں بجانے کے قابل ہو گیا۔ اور پھر اپنے والد کے کہنے پر روزانہ مزید پریکٹس کرتا رہا یہاں تک کہ ایک منٹ میں 1,080 مرتبہ تالیاں بجانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔  

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu