امریکا کا سب سے زیادہ لاعلم شخص۔ ٹرمپ کے صدر بننے سے لیکر آج تک کوئی خبر نہیں سنی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 مارچ 2018 23:42

امریکا کا سب سے زیادہ لاعلم شخص۔ ٹرمپ کے صدر بننے سے لیکر آج تک کوئی خبر نہیں سنی
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی  خبر سنتے ہی نائیکی  کے سابق ایگزیکٹیو  نے فیصلہ کیا کہ اب  لاعلمی ہی  بہتر ہے۔ انہوں نے سارے کام چھوڑے اور اوہائیو کے دیہاتی علاقے میں اپنے  فارم ہاؤس پر منتقل ہوگئے ، تب سے لے کر آج تک وہ ہر قسم کی خبروں سے دور ہیں۔
ایرک ہیگمین نے جو آخری خبر سنی تھی، اس میں بتایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب دنیا میں یا امریکا میں کچھ بھی ہو، اس کے بارے میں کچھ نہیں جاننا۔ خیال تھا کہ ایرک کا یہ فیصلہ عارضی ہے لیکن امریکی الیکشن کے ایک سال ختم ہونے کے بعد بھی ایرک اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ایرک کا کہنا ہے کہ خبروں سے دور رہ کر جذباتی طور پر وہ خود کو زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔
سابق کارپورٹریٹ ایگزیٹیو خبروں سے دور رہنے کے لیے نہ ہی اخبار پڑھتے ہیں، نہ ہی سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کو بھی منع کیا ہوا ہے کہ انہیں باہر کی کوئی خبر نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ایرک مقامی کافی شاپ میں یا کہیں باہر جاتے ہیں تو اُن کے کانوں پر ہیڈ فون لگا ہوتا ہے تاکہ اُن کے کانوں میں کوئی خبر نہ پڑ جائے۔ ایرک  ٹی وی پر موسم کا حال اور کھیلوں کی خبریں  دیکھتے ہیں لیکن اس دوران ٹی وی کی آواز بند ہوتی ہے تاکہ حادثاتی طور پر کوئی خبر نہ سن لیں۔
پچھلے سرما میں ایرک سان فرانسسکو اپنے بھائی کے گھر گئے تھے۔ اس دوران اُن کے بھائی نے خصوصی خیال رکھا کہ ایرک کے کانوں میں کوئی خبر نہ پڑے۔

انہوں نے اپنے بچوں کو بھی سمجھا دیا کہ ایرک سے خبروں یا ملکی حالات کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنی۔
ایرک اپنی طرف سے تو مکمل کوشش کرتے ہیں کہ خبروں سے دور رہیں لیکن کبھی کبھار انہیں خبروں کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ جیسے انہوں نے ایک کافی شاپ میں کم جانگ ان کی تصویر دیکھی تو انہیں معلوم ہوگیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اہم معاملات چل رہے ہیں۔ اسی طرح ایک شخص نے ان کے قریب سے گزرتے ہوئے اوباما کیئر کا نام لیا، جس سے انہیں پتا چلا کہ اوباما کیئر بھی خبروں میں ہے۔
ایرک کی خبروں سے لا تعلقی اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔ لوگوں میں ایک بحث شروع ہوگئی کہ ہے کہ خبروں سے دور ہوکر ایرک نے ذہانت کا ثبوت دیا ہے یا وہ خود غرض ہے۔
امریکا کا سب سے زیادہ لاعلم شخص۔ ٹرمپ کے صدر بننے سے لیکر آج تک کوئی ..

Browse Latest Weird News in Urdu