دستی تحریر سے تفصیلی پورٹریٹ بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 اپریل 2018 23:31

دستی تحریر سے تفصیلی پورٹریٹ بنانے والا  فنکار
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا فل وینس نامی فنکار اپنا زیادہ تر وقت معروف تاریخی شخصیات کے ٹائپوگرافی پورٹریٹ بنانے میں گزارتا ہے۔ ان پورٹریٹس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ہاتھ سے لکھے ہوئے الفاظ اور جملوں سے بنائے گئے ہیں۔
دور سے دیکھنے پر فل وینس کے ٹائپوگرافی پورٹریٹس ماہرانہ آرٹ کا مکمل نمونہ نظر آتے ہیں لیکن جیسے جیسے آپ انہیں قریب سے دیکھتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ درحقیقت ہاتھ سے لکھی گئی تحریر ہے۔

(جاری ہے)

جب آپ ان الفاظ پر غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ اس شخصیت سے متعلق مشہور اقوال ہیں جو بار بار ایک دوسرے کے اوپر لکھے گئے ہیں۔ باصلاحیت فنکار اپنے اس فن کو "Cross-hatching but with words" کا نام دیا ہے۔
فل وینس کا زیادہ تر کام سیاہ و سفید پورٹریٹس پر مشتمل ہے لیکن حال ہی میں اس نے جوکر کے نام سے مشہور اداکار ،  مرحوم ہیتھ لیجر، کا رنگین پورٹریٹ تیار کیا ہے جوکہ واقعی بہت عمدہ کام ہے۔ فل وینس  کے حیرت انگیز ٹائپوگرافی پورٹریٹس اس کی ذاتی ویب سائٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پیجز جیسے ٹویٹر،فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
دستی تحریر سے تفصیلی پورٹریٹ بنانے والا  فنکار

Browse Latest Weird News in Urdu