- Home
- Weird
- چین کا لگژری گاؤں ابھی تک خالی ہے۔ مفت ملنے والے بنگلوں پر دیہاتیوں کا دو دو بنگلے لینے کے لیے ..
چین کا لگژری گاؤں ابھی تک خالی ہے۔ مفت ملنے والے بنگلوں پر دیہاتیوں کا دو دو بنگلے لینے کے لیے جھگڑا
امین اکبر ہفتہ 7 اپریل 2018 23:29
چین میں کھرب پتی شخص نے اپنے آبائی گاؤں میں لگژری گھر تعمیر کروا دیے لیکن تاحال وہ خالی ہیں۔ کیونکہ دیہاتی افراد کا ایک سے زائد بنگلوں کی ملکیت کے بارے میں تنازع کھڑا ہوگیا۔
پانچ سال قبل مشروبات کی ایک کمپنی کے بانی اور چیئرمین، چین شینگ، نے چینی صوبہ گوانگڈونگ کے گاؤں گوانہو میں 200 ملین یوان (31.9 ملین ڈالر) کی لاگت سے 258 لگژری ولاز تعمیر کروائے. یہ ولاز حکام کی فراہم کی گئی زمین پر بنائے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
باوجود اس کے کہ گزشتہ برس یہاں کی ہر چیز اپنی تکمیل کو پہنچ چکی تھی، یہ جگہ تاحال ویران ہے۔
یقیناً اس کی وجہ لوگوں کی رسائی سے دور قیمت تو ہرگز نہیں ہے بلکہ لالچ ہے کیونکہ یہ گھر تحفے کے طور پر ان دیہاتیوں میں تقسیم کیے جانے ہیں۔2013 کی مردم شماری کے مطابق اس چھوٹے سے گاؤں کی آبادی 190 گھروں پر مشتمل تھی لیکن یہاں 68 اضافی ولا بھی بنائے گئےتاکہ اس نئے گاؤں کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے کوئی یہاں آ کر آباد ہوتا ہے تو اس کے لیے بھی ایک نیا گھر موجود ہو۔ لیکن یہی ہمدردی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
جیسے ہی نئے لگژری گاؤں کی تعمیر کا اعلان ہوا، گوانہو میں موجود لوگوں کا اس بات پر جھگڑا شروع ہوگیا کہ کون ایک یا ایک سے زیادہ نئے گھروں کا مالک ہوگا۔ کچھ خاندانوں کا کہنا ہے کہ اپنی بڑھتی ہوئی تعداد یا مستقبل میں بچوں کی شادی کی صورت میں انہیں ایک الگ گھر کی ضرورت پیش آئے گی لہٰذا وہ ایک سے زائد گھروں کی ملکیت کا حق رکھتے ہیں۔ صورتحال اس وقت مزید ابتر ہو گئی جب گاؤں کی تعمیر کے سلسلے میں دوسری جگہ منتقل ہونے والے دیہاتی اچانک واپس آ گئے اور گھروں پر حق جتانا شروع کر دیا۔
چین شینگ نے ایک اخبار کو بتایا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے ناامید ہوچکا ہے، چین شینگ نے ای وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے گاؤں کا چکر نہیں لگایا کیونکہ وہ اپنے خلوص اور سخاوت کے باوجود لوگوں کے بے جا مطالبات سے تنگ آ چکا ہے۔
ان مفت گھروں کی فراہمی کے علاوہ چین شینگ نے ایک بار اس نئے گاؤں سے ملحقہ علاقے میں ایک بہت بڑا جانوروں کا فارم اور لیچی کے باغات بنانے کا عندیہ بھی ظاہر کیا تھا جس سے سوسائٹی کے افراد کے لیے نوکری کے کم ازکم 100 نئے مواقع پیدا ہوتے۔ فارم سے حاصل کردہ گوشت کی کھپت کے لیے اس کی ملکیتی گوشت تیار کرنے والی فیکٹری ایک بڑی مارکیٹ ثابت ہوتی۔ تاہم دیہاتی افراد کے لالچی رویوں نے فی الحال ان منصوبوں پر عمل درآمد کو روک دیا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق گاؤں کی کمیٹی جلد ہی ان تنازعات کو حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ جبکہ لگژری گاؤں کی صورتحال یہ ہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ان گھروں کی 10 کھڑکیاں پتھر لگنے سے ٹوٹی ہوئی پائی گئیں۔ گاؤں کے لالچی افراد نے ان مکانات پر سنگ باری اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-