طویل ٹھنڈے موسم سے پریشان پولیس نے ”سردیوں“ کو گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 اپریل 2018 23:46

طویل  ٹھنڈے موسم سے پریشان پولیس نے ”سردیوں“ کو گرفتار کر لیا
طویل سرد موسم سے پریشان نیویارک پولیس نے ”سردیوں“ کو گرفتار کر لیا ہے۔دی پوسٹ سٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے سردیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید برفباری کو  عدالت میں سردی کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

.
حالیہ دنوں میں نیویارک کو سردی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ اس مہینے سخت سردی اور تیز ہواؤں کی بدولت شہری بجلی سے بھی محروم رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu