- Home
- Weird
- مصنوعی ذہانت اب سیاست میں بھی۔ مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ میئر بننے کا امیدوار ۔ منصفانہ اور ..
مصنوعی ذہانت اب سیاست میں بھی۔ مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ میئر بننے کا امیدوار ۔ منصفانہ اور متوازن سیاست کا وعدہ کر لیا
امین اکبر ہفتہ 14 اپریل 2018 23:51
ابھی تک تو ہم یہی سنتے اور دیکھتے آئے ہیں کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹ مزدوروں اور ملازموں کو اُن کی ملازمت سے فارغ کر رہے ہیں لیکن اب سیاست دان بھی تیار ہو جائیں۔ اُن کی سیاست سے چھٹی کرنے کے لیے روبوٹ بھی سیاست میں کود پڑے ہیں۔
قانونی طور پر مصنوعی ذہانت کو پبلک سیکٹر میں بڑے عہدے نہیں دئیے جا سکتے لیکن جاپان میں تاما سٹی ، ٹوکیو میں ایک روبوٹ نے میونسپلٹی کے کاموں میں مدد دینے کے لیے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
بنیادی طور پر اس روبوٹ نے انسانی ذرائع استعمال کرنے کے بجائے مصنوعی ذہانت کی مدد سے پورے شہر کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے اور ایک بالکل منصفانہ و متوازن سیاست کرنے کے وعدے پر اپنی سیاست کا آغاز کیا ہے ۔
(جاری ہے)
میئر کے عہدے کے لیے انسانی امیدوار مچی جیٹو مٹسوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت الیکشن میں حصہ لے گی۔
44 سالہ مٹسوڈا نے 2014 میں تاما شہر کے میئر کا الیکشن لڑا تھا لیکن ایک بڑے فرق سے وہ یہ انتخاب ہار گئے تھے۔ اس بار انہوں نے اواتار کی طرز پر میدان مارنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اُن کا ماننا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے انسان کی نسبت بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ اور اہم بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت سے کسی قسم کی کرپشن کی توقع خارج از امکان ہے۔ اے آئی میئر کی مہم بالکل انسانی امیدواران کی انتخابی مہم سے ملتی جلتی ہے۔ مہم کے لیے انسان نما روبوٹ کے نشان اور پیغام کے ساتھ پوسٹر سارے تاما شہر میں آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
تاما شہر میں 15 اپریل بروز اتوار ہونے والے انتخابات میں ہی اس پوری مہم کا نتیجہ سامنے آئے گا کہ لوگ انسانی امیدواران سے ناامید ہو کر مصنوعی ذہانت کو موقع دینے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔فی الحال تو ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مٹسوڈا کی انتخابی چال کا حصہ ہے۔ گرچہ اے آئی میئر کے قانونی نقطہ نظر سے جیتنے کے مواقع کم ہیں لیکن بہت سے لوگوں نے اس معاملے میں اپنی پرجوشی کا اظہار کیا ہے۔وہ اے آئی میئر کو انسان کے ایک بہتر متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں جو محنتی اور غیر کرپٹ ثابت ہوگا۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-