بوڑھے شخص نے ہسپتال جانے کے لیے ٹیکسی کی بجائے پولیس کو فون کر دیا

اور پولیس نے انہیں ہسپتال پہنچا بھی دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 اپریل 2018 20:53

بوڑھے شخص نے ہسپتال جانے کے لیے ٹیکسی کی بجائے پولیس کو فون کر دیا

مونٹورسویل، پنسلوینا سے تعلق رکھنے والے بوڑھے شخص کو پولیس نے ہسپتال میں داخل ان کی بیوی سے ملوا دیا۔ ان بوڑھے شخص کو ہسپتال میں  داخل اپنی بیوی تک پہنچنے کے لیے کوئی رستہ سمجھ نہ آیا تو انہوں نے مدد کے لیے  پولیس کو فون کر دیا۔
مونٹورسویل پولیس چیف جیف گیورینا  نے بتایا کہ 84 سالہ شخص کی اسی عمر کی بیوی کو ہنگامی طور پر ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔


مایوس بوڑھے شخص نے جب پولیس کے ہنگامی نمبروں پر فون کیا تو پولیس چیف بھی موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بوڑھے نے جیف کو بتایا کہ وہ گاڑی نہیں چلا سکتے  اور نہ ہی علاقےمیں ان کا کوئی رشتے دار ہے۔ جیف نے انہیں پیٹرولنگ کار کا موبائل نمبر دے دیا اور انہیں کہا کہ جب ہسپتال جانے کے لیے تیار ہو جائیں تو پیٹرولنگ کار کو فون کر دیں۔ چند گھنٹوں کے بعد ڈپٹی چیف جیسن بنٹلی کو اُن کی کال موصول ہوئی ، جیسن نے  بوڑھے شخص کو گھر سے لیا اور بحفاظت اُن کے بیوی کے پاس  ولیمز پورٹ کے ہسپتال پہنچا دیا۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ  یہ چھوٹا سا ٹاؤن ہے، اس لیے آپ  جب مدد کر سکیں تو ہر کسی کی مدد کی کوشش کرتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu