ڈاکٹر نے غلطی سے مریض کی جگہ کسی دوسرے شخص کا آپریشن کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 اپریل 2018 20:53

ڈاکٹر نے غلطی سے مریض کی جگہ کسی دوسرے شخص کا آپریشن کر دیا

دہلی کے ایک سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے  کہ انہوں نے غفلت برتنے پر ایک  سرجن  کو اُن  کے عہدے سے ہٹا دیاہے۔ مذکورہ سرجن نے  غلط مریض کا  آپریشن کرتے ہوئے اُن کی ٹانگ میں سوراخ کر دیا تھا۔
برطرف سرجن نے گزشتہ ہفتے 50 سالہ وجیندرا تیاگی کی دائیں ٹانگ میں پن ڈالنے کے لیے سوراخ کر دیا تھا۔جبکہ تیاگی کو کار ایکسیڈنٹ میں سر زخمی ہونے پر دارالحکومت میں سرکاری  ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سرجن نے ٹانگ میں فریکچر ہونے والے ایک دوسرے شخص کا  آپریشن کرنا تھا لیکن تیاگی کا آپریشن کر دیا۔ ہسپتال کے ایم ایس اجے بہل نے بتایا کہ مریض چونکہ بیہوشی کی حالت میں تھا اس لیے سرجن   کو ان  کی غلطی کا نہ بتا سکا ۔برطرف کیے سرجن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ لیکن اب ان سرجن کو دوسری جگہ سینئر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی کام کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)


اجے بہل کے مطابق سرجن نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر  مریض  کی ٹانگ میں سے دوبارہ آپریشن کر کے پن نکال لی تھی ۔

اجے بہل  کا کہنا ہے کہ  سرجن نے  معافی بھی مانگی لیکن ہم نے ان  کے خلاف موثر کاروائی کی ہے۔
ہفتے کے اختتام پر تیاگی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن ڈاکٹروں کے مطابق ٹانگ کے غیر ضروری آپریشن کے باعث اسے صحت یاب ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu