ہاتھ یا بازو پر سر رکھ کر سونے والے خبردار ہوجائیں۔ ہاتھوں کو تکیہ بنا کر سونے والی خاتون کی سرجری ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 اپریل 2018 23:47

ہاتھ یا بازو پر سر رکھ کر سونے والے خبردار ہوجائیں۔ ہاتھوں کو تکیہ بنا کر سونے والی خاتون کی سرجری ہوگی

کام پر بہت زیادہ تھک جانے کی صورت میں آپ نے کبھی اپنے سر کو بازو پہ رکھ کے ذرا دیر سونے کی کوشش کی ہوگی؟ یقیناً، ہم سب ایسا ہی کرتے ہیں لیکن اگر زیادہ لمبے عرصے تک یہی عمل روزانہ کیا جاتا رہے تو اس کے نتائج بہت منفی نکل سکتے ہیں جیسا کہ حال ہی میں چین کی ژانگ نامی خاتون کے ساتھ ہوا۔
ہربن، چین سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ژانگ  دفتری کام کرتی ہیں۔

کام کے دوران ایک گھنٹے کی لنچ بریک میں وہ اپنی ڈیسک پر اپنا بایاں بازو رکھ کر اپنا سر اس سے ٹکا کر سو جاتی۔بازو کو روزانہ بطور تکیہ استعمال کرنے کے بعد  کئی بار جب وہ اٹھتی ہیں تو ان کی انگلیاں سوجی ہوئی اور سن ہو جاتی تھیں لیکن انہوں نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ یہاں تک کہ تین ماہ قبل جب وہ دفتر میں ایک دن اپنی نیند سے اٹھی تو ان کو اپنا بایاں بازو سرے سے محسوس ہی نہ ہوا مطلب یہ کہ اس میں جیسے  کوئی جان نہ تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی  انہیں اسی طرح تھوڑی بہت سنسنی محسوس ہوئی تھی لیکن یہ صرف چند لمحوں کی بات تھی۔ اس بار ان کا بازو کافی دیر تک سن رہا اور اسے چھوٹی موٹی اشیا پکڑنے میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ڈاکٹر کے پاس گئی۔ انہیں  ذرا سی بھی امید نہ تھی کہ ان کا مسئلہ اتنا زیادہ بڑھ چکا ہے کہ اس کے علاج کے لیے سرجری ضروری ہوگی۔ ابھی تک انہیں  یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس حالت کی اصل وجہ ان کا روزانہ بازو کو تکیہ بنا کر سونا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر سر کو بازو پر رکھنے سے  ہتھیلی کی رگیں متاثر ہوتی ہیں جس سے ہتھیلی اور انگلیاں ہلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس طرح ہاتھ اور انگلیاں سن ہونے پر ژانگ کو کسی تجربہ کار فزیشن سے رابطہ کرنا چاہیے تھا یہاں تک کہ ان  کا بایاں بازو ان کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور نوبت سرجری تک آ پہنچی۔
ڈاکٹر حضرات عموماً خبردار کرتے ہیں کہ نیند کے دوران اپنے بازو کو تکیے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ خصوصاً اگر آپ کافی لمبے عرصے تک یہی عادت اپناتے ہیں تو اس سے آنکھوں پہ دباؤ بڑھتا ہے، دماغ کی طرف خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے اور یہاں تک کہ اس سے نظام انہضام بھی متاثر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu