دستخط کرنے والی اس مشین کی قیمت صرف سوا چار کروڑ روپے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 مئی 2018 17:49

دستخط کرنے والی اس  مشین  کی قیمت صرف  سوا چار کروڑ روپے

مشہور شخصیات ، مصنفین اور مصروف کاروباری حضرات کے  وقت کا بڑا حصہ آٹو گراف دینے یا کاروباری دستاویزات پر دستخط کرنے میں گزر جاتا ہے۔اگر آپ  اتنے زیادہ مصروف ہیں کہ دستخط کرنےکے لیے بھی وقت نہیں نکال پاتے تو صرف سوا چار کروڑ روپے یا 3 لاکھ 65 ہزار ڈالر خرچ کر کے  اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ ماہرین نے اب دستخط کرنے کے لیے بھی سائننگ مشین تیار کرلی ہے۔


سوئس گھڑی ساز کمپنی Jaquet Droz نے پچھلے ماہ بیسل ورلڈ واچ شو میں ایک متاثر کن سائننگ مشین متعارف کرائی ہے۔ کمپنی اس مشین پر چار سالوں سے  کام کر رہی تھی۔
اس  جیبی سائز مشین میں ایک دھاتی بازو ہوتا ہے، جس میں پین  کی جگہ بھی ہوتی ہے۔مشین کو کسی بھی  سطح پر رکھ کر چلایا جائے تو اس میں لگے 585 مختلف پرزے  دھاتی بازو کو حرکت میں لاتے ہیں، جس میں لگا پین آپ کے دستخط کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اس میں ایک ایسا سسٹم رکھا ہے، جس سے کوئی شخص ا س مشین کو چوری کر کے بھی استعمال نہیں کر سکتا۔ کمپنی مشین کے مالک کو ایک کوڈ دیتی ہے۔ اس کوڈ کی مدد سے ہی اس مشین کو ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ  کمپنی مشین فروخت کرنے سے پہلے صارفین کے دستخط لے کر پھر اس مشین کوتیار کرتی ہے۔ یعنی ایک بار فروخت کرنے کے بعد اس مشین میں نئے دستخط نہیں ڈالے جا سکتے۔دستخط فیڈ کرنے کا کام کمپنی ہی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu