ہرم قرض۔ مقروض کو شرمندہ کرنے کا نیا روسی طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 مئی 2018 23:27

ہرم قرض۔ مقروض کو شرمندہ کرنے کا نیا روسی طریقہ

روس میں اب  اگر کوئی  مقروض شخص  یوٹیلیٹی کمپنی کی طرف سے ادائیگی کے نوٹس کو نظر انداز کرے  گا تو یوٹیلیٹی کمپنی نے ایک انوکھے طریقے سے  اپنی رقم نکلوانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ یوٹیلیٹی کمپنی اس مقروض شخص کے  گھر کے سامنے 3000 کلوگرام وزنی ہرم قرض(Debt Pyramid) نصب کر  ے گی۔ ایسا خاص طور پر  عالی شان گھر رکھنے والے مقروض شخص کے ساتھ کیا جائے گا۔


سمارا، روس کے علاقے Zubchaninovka میں ایک شخص نے سمارا یوٹیلیتی لمیٹڈ کو پانی کے بل کی مد میں 50 ہزار روبل (810ڈالر) ادائیگی کرنی تھی۔ یوٹیلیٹی کمپنی نے اس شخص کو ادائیگی کرنے کا کہا۔ اس شخص کو کئی تحریری نوٹسز بھیجے گئے، اس سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، کئی اشخاص کواس کے پاس بھیجا گیا تاکہ وہ اپنا بل ادا کرنے پر راضی ہو جائے لیکن سب بے سود رہا۔

(جاری ہے)

اس پر یوٹیلیٹی کمپنی نے اس کے گھر کے سامنے 3 ٹن وزنی اور 1.5 میٹر اونچا کنکریٹ کا بنا ہرم نصب کر دیا۔ اس ہرم پر مقروض کو شرمندہ کرنے کے لیے کئی فقرے، جیسے یہاں ایک مقروض رہتا  ہے، تمہیں اپنا بل ادا کرنا پڑے گا وغیرہ، درج تھے۔ اس ہرم کو دیکھ کر پاس سے گزرنے والوں کو بھی پتا چل گیا کہ اس شخص نے یوٹیلیٹی کمپنی کو ادائیگی کرنی ہے۔ کمپنی کو امید تھی کہ اب یہ مقروض جلد ہی رقم ادا کر دے گا اور ایسا ہی ہوا۔


اس ہرم قرض کو جب مقروض شخص کے گھر کے سامنے رکھا جا رہا تھا تو اس شخص نے کرین آپریٹر سے کہا کہ اس کے گھر پانی کی سپلائی ایک عرصہ ہوا بند ہو گئ ہے جبکہ بل اسے مسلسل آ رہا ہے، اسی وجہ سے وہ بل ادا نہیں کر رہا۔ یوٹیلیٹی کمپنی نے بتایا کہ اُن کے عملے نے اس شخص کا گھر چیک کیا ہے۔اس کے گھر پانی آ رہا تھا۔
جب اس ہرم کو اس شخص کے گھر کے سامنے رکھا جا رہا تھا تو کچھ صحافی اس کی تصویر بنانے لگے۔

اس پر مقروض شخص نے یوٹیلیٹی کمپنی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پانی کے بل کی رقم ادا کر دے گا۔ یوٹیلیٹی کمپنی نے بھی یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی وہ رقم ادا کرے گا، ہرم قرض کو اس کے گھر کے سامنے سے اٹھا لیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہرم قرض کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہرم کو اٹھا کر  اب علاقے میں دوسرے مقروض لوگوں کے گھروں کے سامنے رکھا جائے گا۔ یوٹیلیتی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے کے لوگوں سے 1.2 ارب روبل لینے ہیں۔ ہرم قرض کی مدد سے اس میں سے بہت سی رقم واپس مل جائے گی۔
یوٹیلیٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ مقرو ض شخص نے رقم ادا کر دی ہے، جس کے بعد ہرم قرض کو اٹھا کر دوسرے شخص کے گھر کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔

ہرم قرض۔ مقروض کو شرمندہ کرنے کا نیا روسی طریقہ

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu