"میرے کتے نے مجھ پر گولی چلا دی" 911 پر آنے والی کال پر ایک شخص کی دہائی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مئی 2018 18:03

"میرے کتے نے مجھ پر گولی چلا دی" 911 پر آنے والی کال پر ایک شخص کی دہائی

واشنگٹن (امریکا) میں مقامی میڈیا نے بتایا کہ فورٹ ڈاج، آئیووا سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ  رچرڈ ریمی جب اپنے کتے کے ساتھ کھیل رہا تھا تو کتے نے اس پر گولی چلا دی۔
رچرڈ ریمی کھیل کے دوران  صوفے پر لیٹا تھا اور اپنے  کتے بالیو کی  جمپ لگا کر گود میں بیٹھنے کی  حوصلہ افزائی کر رہا تھا۔زخمی رچرڈ نے ایک اخباری نمائندے کو بتایا کہ میں اپنے کتے کو اپنی گود میں سے دور پھینک رہا تھا اور وہ واپس گود میں آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسی دوران کتےسے غلطی سے نہ صرف پستول کا سیفٹی لاک کھل گیا بلکہ اس سے ٹریگر بھی دب گیا۔ گولی چلنے سے رچرڈ کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔رچرڈ نے حادثے کے فوراً بعد 911 پر فون کیا ار بتایا کہ  "میرے کتے نے مجھ پر گولی چلا دی ہے."
سٹی پولیس چیف روجر پورٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسی کوئی خبر نہیں سنی جس میں کسی کتے نے ایسے گولی چلائی ہو۔ گن کنٹرول سے متعلق آگاہی پھیلانے والے ایک ادارے کے بانی شینن واٹس کا کہنا ہے کہ "صرف امریکہ ہی ایسی جگہ ہے جہاں آپ کا کتا آپ پر گولی بھی چلا سکتا ہے۔"

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu