سوشل میڈیا پر بیوی کے گُن گانے والے شخص کی ایک اور ویڈیو وائرل

وہ ویڈیو میں نے مذاق میں بنائی تھی ، ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مئی 2018 15:42

سوشل میڈیا پر بیوی کے گُن گانے والے شخص کی ایک اور ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2018ء) : سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ماں باپ تو اور بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں اور نہیں ملتیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تاہم اب اس شخص کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اس ویڈیو میں مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس دور میں ایسا کلپ بنانا لازمی تھا، ہر بندہ ٹینشن میں تھا ، لیکن میں نے یہ ایک کلپ بنایا ہے تاکہ دنیا کو پتہ چلے، ورنہ ماں باپ کا نعم البدل تو دنیا میں کوئی اور ہے ہی نہیں۔ ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کا جتنا تابعدار میں ہوں اتنا کوئی اور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ماں باپ نہیں ملتے جبکہ بیویاں تو ہزاروں مل جاتی ہیں۔



خیال رہے کہ اپنی پُرانی ویڈیو میں مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ میرے والدین نے میری بیوی کو مارا پیٹا اور اب کہہ رہے ہیں کہ صلح کر لو ، میں پاگل ہوں جو ایسا کروں۔

ماں باپ تو پھر بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں کہاں ملتی ہیں؟ میں اپنے ماں باپ کو پیسے دیتا ہوں تو وہ مجھے گالیاں نکالتے ہیں اور اگر میں اپنے سسر کو دو سو روپے بھی دے دوں تو وہ مجھے پیار کرتے ہیں ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔ اصل ماں باپ ساس سسر ہی ہوتے ہیں۔ میں نے صاف کہہ دیا ہے کہ میرے ماں باپ میری بیوی سے معافی مانگ لیں تو میں گھر آجاؤں گا۔

میرے چھوٹے بھائی نے بھی میری بیوی پر ہاتھ اُٹھایا ہے، تین دن ہو گئے ہیں میرا اندر سے دل روتا ہے۔ میرا روٹی کھانے تک کو دل نہیں کرتا ، اتنا کہتے ہوئے مذکورہ شخص آبدیدہ ہو گیا اوراپنے سامنے بیٹھے شخص سے کہاکہ میرے بھائی کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ میری بیوی کو مارے۔ میری بیوی میرے لیے سب کچھ چھوڑ کر آئی ہے۔ میں اس کو ذلیل نہیں کروا سکتا۔

میری بڑی بہن اپنے گھر سے لڑ کر 8 دن کے لیے ہمارے گھر آئی تو میری والدہ کو چین نہیں آیا ، یہی کہتی تھیں کہ میری بیٹی لڑ کر آ گئی ہے تو کیا میری بیوی کسی کی بیٹی نہیں ہے؟ ماں باپ مر جائیں تو سب آجاتے ہیں کہ ہم ان کی جگہ ہیں ، ہم بڑے ہیں ، اگر بیوی مر جائے تو کوئی اور نہیں آتا کہ میں تمہاری بیوی بن جاؤں گی ۔ جس نے عورت کی قدر نہیں کی وہ ذلیل ہی ہوا ہے۔

ویڈیو میں اس شخص نے بتایا کہ میری 5 لاکھ روپے کی کمیٹی نکلی تو میں نے چار ماہ کے لیےاس کو مری میں ہی رکھا۔ سارے پیسے ختم ہو گئے تو ہم گھر آگئے ۔ گھر آتے ہی میرے والد نے مجھے ڈانٹا تو میں نے انہیں کہا کہ میں نے یہ پیسے خود کمائے ہیں اور اپنی بیوی کو کھلائےہیں، میرے والد نے مجھے کہا کہ تمہاری بیوی 12 بجے سو کر اُٹھتی ہے اس سے کام کرواؤ ، میں نے انہیں صاف کہہ دیا کہ اگر میری بیوی نے ہی کام کرنا ہے تو آپ کو کس لیے رکھا ہوا ہے۔

میں اپنی بیوی کو پاؤں زمین پر نہیں لگانے دیتا ، میں فرش دھوتا ہوں، برتن دھوتا ہوں، بچوں کا خیال رکھتا ہوں۔ میں جب تک اپنی بیوی کو دباتا نہیں ہوں مجھے نیند نہیں آتی۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کچھ ہی دیر میں کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں موجود اس شخص کا تمسخر اُڑایا اور کہا کہ ایسا شوہر قسمت والی خواتین کو ہی ملتا ہے جو اپنی بیوی سے پیار بھی کرے اور اس کے سارے کام بھی کرے۔

کسی نے اس ویڈیو پر مذاق اُڑایا ، کسی نے غصہ دکھایا تو کسی نے دُکھ کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں:

Browse Latest Weird News in Urdu