47سال بعد کتاب واپس کرنا کبھی واپس نہ کرنے سے بہتر ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 مئی 2018 23:44

47سال بعد کتاب واپس کرنا کبھی واپس نہ کرنے سے بہتر ہے

تقریباً پانچ دہائی پہلے ادھار لی گئی کتاب سان فرانسسکو کی پبلک لائبریری کو واپس مل گئی ہے۔مصنف الڈریج کلیور کی کتاب "Soul On Ice"  9 دسمبر 1970ء کو  یوریکا ویلی برانچ سے جاری کی گئی تھی ۔ اب یہ کتاب 47 سال، 4 ماہ اور 29 دن بعد لائبریری میں واپس جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لائبریری میں دیر سے کتاب جمع کروانے کے جرمانے کی حد اگر 10.01 ڈالر  نہ ہوتی تو یہ جرمانہ 1,731.70 ڈالر ہو چکا  ہوتا۔   
سان فرانسسکو کرونیکل سے پتہ چلا ہے کہ صفحات کتاب کی جلد سے علیحدہ ہو چکے ہیں اور ٹائٹل والے صفحہ پر سوراخ ہو چکا ہے۔
پچھلے سال ایک دوسری لائبریری میں ایک شخص نے اپنے دادا کی ادھار لی ہوئی  کتاب Forty Minute Late کو 100 سال بعد واپس کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu