جاپانی ہسپتالوں کا کھانا ایسا شاندار کہ مریض ہسپتال سے جانا نہیں چاہتے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مئی 2018 23:51

جاپانی ہسپتالوں کا کھانا ایسا شاندار کہ مریض ہسپتال  سے جانا نہیں چاہتے
ہسپتالوں کے کھانے  کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ  وہ کھانے کے قابل نہیں ہوتا  لیکن میسو، جاپان کے ایک کلینک  میں بچے کی پیدائش کے لیے داخل ، ایک عورت نے سوشل میڈیا پر کلینک کےکھانے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔کلینک میں خاتون کو جو کھانا پیش کیا گیا وہ بہت سے ہائی کلاس ریسٹورنٹس سے بھی بہتر تھا۔
  امگر(Imgur) پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارف jenkinsinjapan نے بتایا کہ  وہ میسو ، جاپان کے ایک چھوٹے  OB-GYN کلینک میں داخل تھیں۔

خاتون نے لکھا  کہ اُن کے سی سیکشن آپریشن کا شیڈول طے نہیں تھا۔ اس لیے انہیں ہسپتال  کا معیاری کھانا دیا گیا۔اس کھانے میں پین کیک، فرنچ ٹوسٹ، سی فوڈ اور پاستا شامل تھا۔
خاتون نے واضح کیا کہ یہ چھوٹا پرائیویٹ کلینک تھا، جس کے اخراجات اس کی انشورنش سے  ادا کیے گئے۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اضافی ادائیگی کی لیکن علاقے کے دیگر ہسپتالوں میں بھی اتنی ہی ادائیگی کی جاتی ہے۔


جاپان میں صحت عامہ کے ادارے  اپنے کھانےکے معیار کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔پچھلے سال ایک امگر صارف نے جاپان کے مختلف ہسپتالوں میں دئیے جانے والے بہترین کھانے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جو کافی وائرل ہوئیں تھیں۔ ایک جاپانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق  جاپانی افراد جب  بھی ہسپتال کا  انتخاب کرتے ہیں  تو اس میں پیش کیے جانے والے کھانے کی کوالٹی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں، جو ہسپتالوں میں پیش کیے جانے والے بہترین کھانے  کی ایک وجہ ہو سکتی  ہے۔
میسو، جاپان کے اس کلینک میں خاتون کو پیش کیے جانے والے تمام کھانوں کی تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu