خوفناک گڑیا اوکیکو، جس کے بال انسانوں کی طرح بڑھتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مئی 2018 23:51

خوفناک گڑیا اوکیکو، جس کے بال انسانوں کی طرح بڑھتے ہیں

اوکیکو عرف  ” ہوکائیدو کی آسیب زدہ گڑیا“ اصل میں ایوامیزاوا معبد  میں رہنے والی  ایک گڑیا ہے۔کہاجاتا ہے کہ اس گڑیا پر ایک لڑکی کی روح کا سایہ ہے۔
اس گڑیا کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہورہیں۔ ۔سب سے زیادہ مقبول کہانی کے مطابق 17سالہ جاپانی لڑکے ایکیچی سوزوکی نے  1918میں اپنی چھوٹی تین سالہ  بہن کیکوکو کے لیے ایک گڑیا خریدی۔کیکوکو اس گڑیا کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی، اسی کے ساتھ سوتی اور کھیلتی رہتی۔

پھر جیسا دوسری خوفناک روایتی کہانیوں میں ہوتا ہے وہی ہوا یعنی چھوٹی کیکوکو بخار کی وجہ سے  وفات پاگئی۔اس کے بعد عجیب و غریب چیزیں ہونے لگی۔
کیکوکو کے گھر والوں نے اس کی گڑیا کو ایک چھوٹی سی درگاہ پر رکھ دیا اور اس سے دعائیں مانگنے لگے۔انہوں نے اس گڑیا کا نام اوکیکو رکھ دیا۔

(جاری ہے)

ایک دن کیکوکو کے گھر والوں نے دیکھا کہ اوکیکو کے بال کافی بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے سمجھ  لیا کہ اب اس گڑیا میں کیکوکو کی روح آگئی ہے۔
1938 میں کیکوکو کا خاندان ہوکائیڈو سے چلا گیا۔ جانے سے پہلے وہ گڑیا کو میننجی معبد کے راہبوں کو دے گئے۔ انہوں نے راہبوں کو اس کا راز بھی بتادیا۔ تب سے اوکیکو اسی معبد میں ہے۔ راہب اس کا خیال رکھتے ہیں۔ سیاح یہاں آتے ہیں لیکن انہیں تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اوکیکو کے بال اس کی کہنیوں تک آنے لگے تھے لیکن راہب اب گڑیا کے بال کاٹ دیتے ہیں۔

ایک راہب کا کہنا ہے کہ اسے گڑیا نے ہی خواب میں آ کر بال کاٹنے کا کہا تھا۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر آپ اوکیکو کے نزدیک کھڑے ہو کر دیکھیں تو آپ کو اس کے بڑھے ہوئے دانت بھی نظر آئیں گے۔
اوکیکو کی کہانی پر کئی ناول لکھے گئے، کئی فلمیں بنی اور روایتی کابوکی ڈرامے ہوئے۔ ان ڈراموں اور فلموں میں اوکیکو کے حوالے سے مزید خوفناک چیزیں بھی شامل کر دی گئیں جیسے اوکیکو ہنستی بھی ہے  اور حرکت بھی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu