ہمارے سر کی عمر پاؤں سے زیادہ ہوتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 مئی 2018 23:42

ہمارے سر کی عمر پاؤں سے زیادہ ہوتی ہے

بظاہر یہ ناممکن لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔ ہمارے سر کی  عمر ہمارے پاؤں سے زیادہ ہوتی ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  سر کی عمر پاؤں سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟
اس کا جواب ہے  کشش ثقل کی وجہ سے۔ اصل میں گریویٹیشنل  ٹائم ڈائی لیشن اثر  کی وجہ سے سر کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی مثال ایسے سمجھیں کہ جو چیز کشش ثقل کے قریب   ہوگی اس کے لیے  وقت سست رفتاری سے گزرے گا۔

اور جو چیز کشش ثقل سے دور ہوگی اس کے لیے وقت تیزی سے گزرےگا۔

(جاری ہے)

زمین پر چلتا پھرتا شخص 30 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود شخص سے  زیادہ کشش ثقل محسوس کرے گا۔ اس وجہ سے ہوا میں اڑتے شخص کے لیے وقت تیزی سے گزرے گا۔
اسی طرح ہمارے پاؤں زمین سے نزدیک ہوتے ہیں اور سر زمین سے زیادہ دور ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے سر کی عمر تھوڑی زیادہ   ہوتی ہے۔ لیکن یہ اتنی زیادہ بھی نہیں ہوتی کہ اپ پریشان ہو جائیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 79 سال تک جاری رہنے والی تحقیق سے پتا چلا ہےکہ ہمارا سر ہمارے پاؤں سے ایک سیکنڈ کے 90 ارب ویں حصے  جتنا بڑا ہوتا ہے۔
ایٹمی گھڑیوں کی وجہ سے ماہرین موجودہ دور میں ہی جان سکے کہ سر پاؤں سے کتنا بڑا ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu