ایک شخص نے اپنی کاغذی اور حقیقی تاریخ پیدائش پر لاٹری ٹکٹ لیا اور 19 لاکھ ڈالر جیت لیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 مئی 2018 23:21

ایک شخص نے اپنی کاغذی اور حقیقی تاریخ پیدائش پر لاٹری ٹکٹ لیا اور 19 لاکھ ڈالر جیت لیے

میری لینڈ، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  بتایا کہ اس نے اپنی کاغذی اور حقیقی تاریخ پیدائش  کے اعداد  کو ملا کر لاٹری ٹکٹ خریدا اور 19 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گیا۔

(جاری ہے)


79سالہ شخص کا کہنا ہے کہ جب وہ لوسیانا میں پیدا ہوا تو غلطی سے اس کی تاریخ پیدائش 23 اپریل درج ہوگئی جو حقیقت میں 21 اپریل ہے۔ اس نے لاٹری ٹکٹ لیتے ہوئے دونوں کو ملا کر نمبر لیا اور 19 لاکھ ڈالر جیت لیے۔
اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ کچھ رقم سے وہ اپنے قرضے ادا کرے گا، کچھ چرچ میں دے گا اور باقی کسی مالیاتی مشیر کے تعاون سے خرچ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu