متحدہ عرب امارات میں تیز ترین طلاق

دولہے نے نکاح کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے اندر ہی اپنی نئی نوہلی دلہن کو طلاق دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 16:34

متحدہ عرب امارات میں تیز ترین طلاق
سعودی عرب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2018ء) دولہے نے نکاح کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے اندر ہی اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا ہے۔نکاح ہونے کے بعد پندرہ منٹ سے قبل ہی دولہا نے اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔عرب اخبار کے مطابق متحدہ امارات میں دولہا اور دلہن کے والد کے درمیان 30لاکھ روپے (ایک لاکھ درہم) مہر کے عوض مقامی عدالتی رجسٹرار کے روبرو نکاح کی کارروائی کرنے پر معاہدہ ہوا تھا۔

جب کہ دلہن کے والد نے حق مہر کی آدھی رقم عدالت جانے سے قبل ہی وصول کر لی تھی۔اور حق مہر کی بقیہ رقم نکاح کے فورا بعد لینے پر اتفاق کیا گیا تھا ۔معاہدے کے مطابق دونوں فریقین نے نکاح کی کاروائی نمٹائی تھی۔

(جاری ہے)

دولہے کے سسر نے رخصتی سے قبل دولہا سے رقم کا تقاضا کیا تھا،جس کے بعد دولہا نے رقم گاڑی سے لانے کے لیے پانچ منٹ کا وقت مانگا۔تاہم دولہا کے سسر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑی سے رقم نکالنے کے لیے اپنے کسی دوست کو بھیجے۔

دولہے نے سسر کی کہی گئی اس بات کو توہین سمجھ لیا اور رجسٹرار کے سامنے ہی اپنی نئی دولہن کو طلاق دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نویلے جوڑے کے نکاح کو ابھی پندرہ منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ یہ نا خوشگوار واقعہ پیش آیا۔ویسے تو حق مہر کے معاملے پر طلاق ہونے کے کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔جن میں حق مہر کو بنیاد بنا کرلڑکیوں کو طلاق دےدی جاتی ہے اور ان کا گھر بسنے سے پہلے ہی اجڑ جاتا ہے۔ اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگی خراب ہو چکی ہے۔تاہم یہ طلاق متحدہ عرب امارات کی سب سے تیز ترین طلاق تصور کی جا رہی ہے۔جو کہ نکاح کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے اندر ہی ہو گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu