منشیات فروش خود ہی پولیس کے پاس منشیات فروخت کرنے پہنچ گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مئی 2018 23:48

منشیات فروش  خود ہی پولیس کے پاس منشیات فروخت کرنے پہنچ گئے

بونینگی،  فرانس میں دو خفیہ پولیس کے آفیسرز اس ہفتے اپنی خوش قسمتی پہ بہت نازاں ہوئے جب دو منشیات فروش خود چلتے ہوئے ن کے پاس آئے اور انہیں 67 کلو گرام  بھنگ فروخت کرنے کی پیش کش کی۔

(جاری ہے)


بدھ کی شام شمالی پیرس کے مضافات  بونڈے  کے مقام پر  سادہ لباس میں موجود آفیسرز چوری شدہ کار کو  دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران  دو "ناتجربہ کار" منشیات فروش ان سے آ ٹکرائے اور ان سے پوچھا کہ کیا مال ان کے لیے ہی  ہے؟ اس پر  پولیس آفیسرز نے فوراً ہاں میں جواب دیا اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu