شمالی پیرس میں 22 سالہ نوجوان نے چار منزلہ عمارت پر چڑھ کر چار سالہ بچے کی جان بچا لی

پیر 28 مئی 2018 14:32

شمالی پیرس میں 22 سالہ نوجوان نے چار منزلہ عمارت پر چڑھ کر چار سالہ بچے کی جان بچا لی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) شمالی پیرس میں 22 سالہ نوجوان محمد غسام نے چار منزلہ عمارت پر چڑھ کر چار سالہ بچے کی جان بچا لی۔نوجوان نے بچے کو عمارت پر لٹکے دیکھا تو وہ فوری طور پر عمارت پر چڑھ گیا اور فلمی ہیرو کی طرح بچے کی جان بچائی۔

(جاری ہے)

اس دوران عمارت کے اطراف میں جمع لوگوں نے اپنے کیمروں سے اس منظر کی ویڈیو بنائی، جو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں بھی اس نوجوان کے کارنامے سے بے حد متاثر ہوئے اور اس سے ملاقات بھی کی

اس ملاقات میں ایمانوئل ماکروں نے محمد غسام کو فرانس کی شہریت دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu