مافوق الفطرت عورت لوگوں کی موت سے پہلے ہی اُن کے مرنے کے بارے میں بتا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مئی 2018 23:18

مافوق الفطرت عورت  لوگوں کی موت سے پہلے ہی  اُن کے مرنے کے بارے میں بتا سکتی ہے

مافوق الفطرت صلاحیت کی دعوے دار ایک عورت کا کہنا ہے کہ  جب لوگ مرنے والے ہوتے ہیں  تو اسے اُن میں سے بو آتی ہے لیکن وہ انہیں بچانے کےلیے کچھ نہیں کر سکتی ہے۔
24سالہ آری کالا پہلے لیگل سیکرٹری کے طور پر ایک قانوی فرم میں کام کرتی تھی۔ اپنی ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ پیشہ ور معمول (Psychic) کے طور پر کام کرتی ہے۔
آری کو پہلی بار اپنی اس چھٹی حس کے بارے 12 سال کی عمر میں پتا چلا۔

وہ اپنے قریب المرگ انکل کو دیکھنے گئی کہ اسےاُن کے پاس سے عجیب سی بو آئی، جو اس کے علاوہ وہاں موجود کسی بھی شخص کو نہیں آئی تھی۔ اس کے بعد مسلسل واقعات سے تصدیق ہوئی کہ اسے قریب المرگ افراد میں سے وہی عجیب سی بو آتی ہے۔ آری آج کل عورتوں کو اپنی اندرونی روحانی قوتوں سے خود کو طاقتور بنانے کے طریقے بتاتی ہے۔

(جاری ہے)

آری کا کہنا ہے کہ جب اسے کسی شخص میں سے موت کی بو آئے تو وہ کبھی بھی اسے کسی پر ظاہر نہیں کرتی۔


نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی آری کا کہنا ہے کہ ہر کسی میں کچھ روحانی قوتیں جو نوعمری میں ہی معاشرتی حالات میں دب جاتی ہیں۔
آری ملازمت چھوڑنے کے بعد سحر اور جادو میں دلچسپی رکھنے والی عورتوں کو سکھاتی ہے کہ اپنی روحانی طاقتوں کو کیسے اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آری کا کہنا ہے انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن اسے ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu