چینی شہر میں سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے خصوصی راستے بنا دئیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 جون 2018 09:00

چینی شہر میں سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے  خصوصی  راستے بنا دئیے گئے

چین کے صوبے شانسی میں واقع شہر شیان کی انتظامیہ نے حال ہی میں  خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے راستے کا افتتاح کیا ہے ۔ یہ راستے اُن لوگوں کےلیے بنائے گئے ہیں، جو چلتے ہوئے موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور دنیا اور مافیا سے بے خبر ہو جاتے ہیں۔
ان خصوصی راستوں پر سرخ اور نیلا پینٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان راستوں پر سمارٹ فون کی تصاویر بھی پینٹ کی گئی ہے۔

یہ خصوصی راستہ 80 سینٹی میٹر چوڑا اور 100 میٹر لمبا ہے۔

(جاری ہے)


چینی سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس طرح کے راستے بننے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، کچھ نے اسے خوش آئندہ اورصارفین کےلیے محفوظ قرار دیا ہےتو کچھ صارفین نے چلتے ہوئے لوگوں کی سمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت کو چنگ خاندان کے دور حکومت میں افیون استعمال کرنے والوں سے ملایا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب چین میں اس طرح سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کےلیے خصوصی راستے بنائے گئے ہوں۔ 2014 میں چینی شہر چونگ چنگ میں اسی طرح کےراستے بنائے گئے تھے لیکن فون استعمال کرنے والے اتنے مگن ہوتے کہ راستے پر ہی توجہ نہ دیتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu