کمپنی نے 50 ہزار ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ماؤنٹ ایورسٹ پر دفن کر دی، جو ڈھونڈے گا وہی مالک ہوگا۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 جون 2018 23:47

کمپنی نے 50 ہزار ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ماؤنٹ ایورسٹ پر دفن کر دی، جو ڈھونڈے گا وہی مالک ہوگا۔
سوال و جواب کےمشہور پلیٹ فارم AskFM نے حال ہی میں اپنی کرپٹو کرنسی ASKTجاری کی ہے۔کمپنی اپنی کچھ کرپٹو کرنسی ایک انوکھے طریقے سے بانٹ بھی رہی ہے  لیکن یہ  بانٹی جانے والی کرپٹو کرنسی قرعہ اندازی سے منتخب کیےلوگوں کےلیے نہیں بلکہ صرف کوہ پیماؤں کےلیے ہے اور کوہ پیما بھی ایسے جو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر جا سکیں۔
ڈبلن کا یہ سٹارٹ اپ  Quora یا Yahoo Answers کی طرح کام کرتا ہے اور سوال و جواب کےحوالے سے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے حال میں خود کو AskFM 2.0کے نام سے ری برانڈ کیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنی ہی کرپٹو کرنسی بھی متعارف کرائی ہے۔
کمپنی نے   اپنی اس کرنسی کی تشہیر ذرا انوکھے انداز میں کی ہے۔ کمپنی نے 5 لاکھ ٹوکن پر مشمتل کرپٹو ویلٹ ماؤنٹ ایورسٹ پر دفن کیا ہے۔ کمپنی کا چیلنج ہے کہ جو بھی اس کرپٹو ویلٹ کو تلاش کرے گا ، وہ اس کا مالک بن جائے گا۔
AskFMنے یوکرین کے تین کوہ پیماؤں کی مدد سے 50 ہزار ڈالر مالیت کے اس کرپٹو ویلٹ کو ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچایا ہے۔ ان تین میں سے ایک کوہ پیما ہاتھوں اور پاؤں پر فراسٹ بائٹ کا شکار ہو گیا تھا لیکن اب صحت مند ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu