لاکھوں ڈالر لاٹری جیتنے والی خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ایموجی ماسک پہن لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 جون 2018 23:50

لاکھوں ڈالر لاٹری  جیتنے والی خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ایموجی ماسک پہن لیا

جمیکا کی شہری این گرے نے 11 مئی کو سپر لوٹو جیک پوٹ  میں 180 ملین   جمیکن ڈالر جیتے۔ گزشتہ روز جب وہ اپنا لاٹری انعامی ٹکٹ وصول کرنے پہنچی تو انہوں  نے بہت ہی عمدہ انداز میں خود کو چھپایا ہوا تھا ۔ انہوں  نے اپنے چہرے پر مسکراتے ایموجی والا  ماسک پہنا ہوا تھا۔
جمیکا  کی مس گرے نے سپر لوٹو لاٹری میں ایک ملین امریکی ڈالر جیت لیے۔ اس کے بعد جب وہ سپریم وینچرز کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں پہنچیں تاکہ اپنا انعامی ٹکٹ وصول کر سکیں تو انہوں نے ایموجی ماسک پہن رکھا تھا۔

اپنی شناخت کو چھپانے کا یہ طریقہ انوکھا اور شاندار تھا اسی لیے اس موقع پر لی گئی ان کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئیں تو اس پر ہزاروں لائیکس ملے۔
مس گرے کا کہنا تھا کہ انعامی رقم سے وہ پہلے اپنے قرض ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری، سفر پر جانے کے علاوہ وہ اپنی کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کریں گی جہاں وہ اپنی صلاحیت کا مثبت استعمال کریں۔


کمپنی کے نمائندے اور جمیکا کے سٹار  سیمون کلارک کوپر نے بتایا کہ جب سے سپر لوٹو کا آغاز ہوا ہے جیتنے والے افراد اپنی حفاظت کی غرض سے اپنا حلیہ بدل کر آتے ہیں۔
یاد رہے، اس سال فروری میں امریکا میں  560 ملین ڈالر لاٹری انعام جیتنے والی خاتون نے عدالت سے خصوصی درخواست کی تھی کہ وہ اسے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu