جاپان کے کوڑا چننے والے انوکھے سمورائی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 جون 2018 23:50

جاپان کے  کوڑا چننے والے انوکھے سمورائی

”گومی ہیروئی سمورائی “ جاپان کا ایک ایسا گروپ کا ہے جوکوڑا چنتا ہے لیکن اُن کا حلیہ سمورائی کا ہوتا ہے۔ یہ اپنی  روایتی جاپانی تلوار کٹانا  سے کوڑا چن کر اپنی ٹوکریوں میں ڈالتے ہیں۔
یہ جدید سمورائی ایک گروپ Issei Ichidai Jidaigumi کا حصہ ہیں۔ یہ کیوٹو کا ایک پرفارمنس گروپ ہے لیکن اس کی شاخیں دوسرے شہروں میں بھی کھل چکی ہیں۔ یہ گروپ اکثر قدیم سمورائی کی طرح روپ اختیار کرتا ہے لیکن کبھی کبھی ہیٹ اور جدید جوتے بھی پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سمورائی سے متاثر گانے گاتے ہیں، ڈانس کرتے یں اور انہی کی طرح مختلف مواقعوں پر تلوار چلاتے ہیں۔ اس گروپ کی ٹوکیو برانچ پچھلے کئی سالوں سے خبروں کی زینت بن رہی ہے۔ یہ لوگ ڈرامائی انداز میں کوڑا چنتے ہیں۔
عام طور پر جاپان میں صفائی ستھرائی کا کافی خیال رکھا جاتا ہے لیکن تہواروں کے موقع پر کوڑا کرکٹ جمع ہو ہی جاتا ہے۔ اسی سے نپٹنے کےلیے کوڑا چننے والے سمورائی آگے آئے ہیں اور اس انداز میں کوڑا چنتے ہیں کہ یہ عوام کےلیے تفریح بھی بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu