تبتی ماڈل کی کی آواتار کی طرح شکل نے انٹرنیٹ پر سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جون 2018 23:55

تبتی ماڈل کی کی آواتار کی طرح شکل نے انٹرنیٹ پر سب کو حیران کر دیا

سونینا ایک نوجوان تبتی ماڈل ہے جس نے اپنی غیر معمولی خوبصورتی سے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ اگرچہ اس کی چہرے کے خدو خال کافی خوبصورت ہیں لیکن اس کی ناک اتنی منفرد ہے کہ لوگوں کی توجہ فوراً  اپنی طرف مبذول کرا لیتی ہے۔ سامنے کی جانب سے یہ چوڑی اور چپٹی نظر آتی ہے اور کچھ لوگ اسے 2009 کی بلاک بسٹر فلم اواتار کی ناوی خواتین میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔


تبت میں پیدا ہونے والی اور اب برطانیہ کی رہائشی سونینا ایک ماڈلنگ کمپنی کے فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہوئی۔

(جاری ہے)

اگرچہ اپنے پانچ فٹ پانچ فیٹ قد کے ساتھ وہ کسی طور ماڈلنگ کے معیار پر پوری نہیں اترتی لیکن چہرے کی وجہ سے اسے ماڈلنگ ایجنسی نے ایک چانس دیا، ایجنسی اور سونینا دونوں کے لیے بہتر رہا۔
سونینا سوشل میڈیا سٹار ہے ۔ انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد صارفین اسے فالو کر رہے ہیں۔

سونینا کے ایک انسٹاگرام فالوور نے لکھا: "اواتار میری پسندیدہ فلم ہے لیکن اواتار سے آپ کی مشابہت بہت خوبصورت حد تک ہے اس لیے اب آپ دنیا میں میری سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت ہیں۔" جبکہ دوسرے صارف کا تبصرہ یہ تھا:
 "اواتار جی ہاں۔ آپ کا چہرہ مسحورکن  ہے۔ بہت دلچسپ اور یقیناً مکمل خوبصورت بھی۔"

Browse Latest Weird News in Urdu