- Home
- Weird
- پراسرار امریکی معمے کو آج تک کوئی حل نہیں کر پایا۔ حل کریں اور اربوں روپے کے خزانے کے مالک بن ..
پراسرار امریکی معمے کو آج تک کوئی حل نہیں کر پایا۔ حل کریں اور اربوں روپے کے خزانے کے مالک بن جائیں
امین اکبر جمعرات 14 جون 2018 23:55
دو صدی سے زائد عرصہ گزر گیا، خزانے کے متلاشی افراد، کمپیوٹر سائنسدان اور یہاں تک کہ امریکی فوج نے بھی ان تین حسابی معموں کو حل کرنے کی بڑی کوشش کی تاکہ 60 ملین ڈالر خزانے کی اصل جگہ کا پتا چلایا جا سکے لیکن سبھی ناکام ہوئے۔ لیکن شاید آپ اسے بہتر طور پر حل کر سکیں؟ کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔
تھامس جے بیلے کے افسانوی خزانے کی مالیت کا اندازہ 60 ملین ڈالر لگایا گیا ہے جوکہ ہزاروں پاؤنڈز کے سونے، چاندی کے سکوں اور قیمتی جیولری پر مشتمل ہے۔
انیسویں صدی میں تھامس جے بیلے نامی مہم جو نے نیو میکسیکو اور کولوراڈو سرحد کے قریب خزانہ دریافت کیا تھا اور وہ اسے اپنی ریاست ورجینیا میں لے آیا جہاں حفاظت کی غرض سے اس خزانے کو چھپا دیا ۔
(جاری ہے)
دراصل بیلے نے جو کوڈز استعمال کیے ہیں وہ بنیادی طور پر انگریزی حروف تہجی کے لیے متبادل نمبروں کی نمائندگی ہے۔ اب جو شخص بنیادی کوڈ کو سمجھ جائے گا وہ ان نمبروں کو ڈی کوڈ کر کے اصل حروف تہجی کو ترتیب دے کر خزانے کی جگہ معلوم کر سکتا ہے۔
200 سال سے زائد عرصہ میں تھامس جے بیلے کے کوڈز کو حل کرنے کے لیے خزانے کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ پیشہ ور لوگوں نے بھی بہت کوشش کی ہے، انہوں نے تمام اہم عبارتوں، امریکی آئین، میگنا کارٹا سے لے کر مونرو کے اصولوں اور شیکسپیئر کے کئی ڈراموں تک سے استفادہ کر کے نمبروں کو سمجھنے میں دماغ لڑایا ہے لیکن یہ سب بے کار رہا۔
انیسویں صدی میں ایک نامعلوم رمز نویس نے اتفاقاً بیلے کے دوسرے نمبر والے کوڈ کو حل کر لیا ہے جس میں بیلے کا بہت ہی حیرت آمیز پیغام چھپا تھا۔ "میں نے بریڈفورڈ سے تقریباً چار میل دور بیڈفورڈ کاؤنٹی میں زمین کی سطح سے چھے فٹ نیچے گڑھے میں خزانہ دفن کیا ہے۔" خزانے کی بارے میں مزید لکھا ہے کہ "پیپر نمبر ایک میں اس تہہ خانے کی درست جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے جسے اگر حل کرلیا جائے تو اس (جگہ) کو تلاش کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے گی۔" لیکن بدقسمتی سے پیپر نمبر ایک اور تین حل نہیں کیا جا سکا۔
لوگ اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کی مدد لینے سے بھی گریز نہیں کرتے اور میٹل ڈیٹیکٹرز، میگنیٹ میٹر یا اور گائیگر کاؤنٹرز کے ذریعے ورجینیا کاؤنٹی کے گردونواح میں تلاشی لیتے پھرتے ہیں۔ کچھ روحانی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور نفسیاتی میڈیمز کے مشورے یا پرانے فیشن کی زیر زمین پانی یا معدنیات کا پتہ لگانے والی چھڑی کا استعمال کرتے ہیں۔
ورجینیا کے قانون کے مطابق خزانے کے شائقین کسی بھی جگہ اسے تلاش سکتے ہیں چاہے وہ کسی کی ذاتی جائیداد ہی میں کیوں نہ شامل ہو۔ لیکن اس سے مختلف مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جیسا کہ لوگ دوسروں کی پراپرٹی میں راتوں کو گھس آتے یا کھدائی کرتے ہیں۔ ایک شخص کو پتہ چلا کہ کسی پرانے قبرستان میں خزانہ دفن ہے تو اس نے جا کے گڑے مردے ہی اکھاڑ ڈالے تھے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
بہرحال 60 ملین ڈالر کا خطیر خزانہ منتظر ہے کہ کوئی اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرے اور اسے لے جائے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-