کھدائی کرنے والوں کو متروکہ گھر سے سونے سے بھرا برتن مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 17 جون 2018 18:22

کھدائی کرنے والوں کو متروکہ  گھر سے سونے سے بھرا برتن مل گیا

کمپر ، فرانس میں کھدائی کرنےو الے مزدوروں کی ٹیم اس وقت خوشی سے بے حال ہو گئی جب انہیں مغربی فرانس میں ایک غیر آباد گھر سے سونا مل گیا۔
فرانس، پونٹ-ایون میں برٹنی ٹاؤن کے ایک گھر پر مذکورہ ٹیم کے کارکنوں کو سیسے کا بنا ہوا ایک کنٹینر ملا۔ بیٹیسول کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ لارینٹ لی بیہان نے اس ہفتے کے اختتام پر بتایا کہ  پہلے تو اس کنٹینر کو انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے کسی توپ کے گولے کا شیل سمجھا لیکن جب انہوں نے اسے ہلایا تو اس میں سے سکوں کی آواز سنائی دی۔

  اس کے اندر 1870ء کے 600 بیلجین سونے کے سکے موجود تھے جن پر کنگ لیوپولڈ دوم (1865ء تا 1909ء) کی شبیہہ کے ساتھ مہر ثبت تھی۔ پولیس کی تحویل میں جمع کرائے جانے والے اس خزانے کی مالیت کے بارے میں فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)


مقامی فرانسیسی اخبار کے مطابق مذکورہ سکوں کی حالیہ قیمت کو دیکھتے ہوئے اسں کا اندازہ ایک لاکھ یوروز (118,000 ڈالرز) سے زیادہ لگایا گیا ہے۔


فرانسیسی قانون کی رو سے ملنے والے خزانے کو دو برابر حصوں (50-50)  میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے ایک حصہ خزانہ ڈھونڈنے والے اور دوسرا حصہ اس شخص کو ملے گا جس کی ملکیتی زمین سے وہ خزانہ ملے گا۔
لی بیہان کے مطابق اس گھر کا مالک اس خزانے کی موجودگی کا جان کر قطعاً حیران نہیں ہوا کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ اس کے دادا سکے جمع کرنے کے شوقین تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu