طویل القامت 12سالہ لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں راج کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جون 2018 23:52

طویل القامت 12سالہ لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں راج کرنے لگا
6 فٹ 10 انچ قد کا 12 سالہ لڑکا  اپنے لمبے قد اور باسکٹ بال کے کھیل کی وجہ سے دنیا میں کافی مشہور ہو رہا ہے۔ باسکٹ بال کھیلتے اس لڑکے کی ویڈیو منظر عام پر  آئی اور وائرل ہوگئی۔
جونیئر باسکٹ بال پلیئر اولیور ریوکس اپنی ٹیم فرنچی فیونومز کے لیے کھیلتا ہے۔

(جاری ہے)

اولیور زمین سے اپنے پاؤں اٹھائے بغیر بھی بال کو نیٹ میں ڈال دیتا ہے۔
ویڈیو سے اولیور کی ٹیم کی حکمت عملی واضح طور پر پتا چلتی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی اس کی طرف بال پھیکنتے ہیں اور وہ نیٹ میں پھینک دیتا ہے۔
اولیور کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ ہو کر ہزاروں بار شیئر ہوچکی ہے۔ آپ دیکھیں اولیور کتنی آسانی سے دوسروں کی ناک میں دم کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu