میکسیکو کے فٹ بال شائقین کی وجہ سے زلزلہ آگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جون 2018 23:52

میکسیکو کے فٹ بال  شائقین  کی وجہ سے  زلزلہ آگیا
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء) :میکسیکو کے  فٹ بال  شائقین کی وجہ سے شہر میں زلزلہ آگیا۔ یہ زلزلہ میکسیکو کی جرمنی کے خلاف فتح کے موقع پر منائے گئے جشن کی وجہ سے آیا۔
روس میں  ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں جب ہرونگ لوزانو نے فاتح گول کیا تو میکسیکو سٹی میں شائقین خوشی سے اچھلنے لگے۔

(جاری ہے)

زلزلوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ایجنسی سمسا کے مطابق شائقین کے اچھلنے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میکسیکو کی انجینئرنگ اور کان کن کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مصنوعی تھا جو شائقین کے خوشی میں چھلانگیں لگانے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
سمسا ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کے دو سنسرز نے میکسیکو سٹی کے مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 32 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu