چار سال تک میئر کے طور پر کام کرنےو الے کتے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 جون 2018 23:45

چار سال تک میئر کے طور پر کام کرنےو الے کتے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
مینیسوٹا میں ایک کتے کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ ٹاؤن  کے میئر آفس میں چار مدتوں تک میئر کی خدمات فراہم کرنے والا اس کا کتا اب ریٹائر ہو رہا ہے ۔
کورمورنٹ میں چار سال پہلے میئر ڈیوک کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ اگلی تین مدتوں تک منتخب ہوتا رہا۔

(جاری ہے)


ڈیوک کے مالک ڈیو ریک کا کہنا ہے کہ 13 سالہ کتا ایک تقریب میں ریٹائر ہوگا۔ اس ٹاون کی آبادی اب بڑھ کر ایک ہزار ہو گئی ہے۔
میئر کے طور پر ڈیوک کے فرائض میں پریڈ کی قیادت کرنا، بل بورڈز پر ظاہر ہونا اور ٹاؤن کے سفیر کے طور پر کام کرنا تھا۔
اس ٹاؤن کے ایلیمنٹری سکول ٹیچر جولین بیک مین نے ڈیوک کی میئرشپ پر بچوں کےلیے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔
ڈیوک کو اگست میں الوداعی پریڈ میں ریٹائرکیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu