فنکار نے 14 مہینوں میں شانداربھوت قزاق بحری جہاز کا مجسمہ تیار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 جون 2018 23:52

فنکار نے 14 مہینوں میں شانداربھوت قزاق بحری جہاز  کا  مجسمہ تیار کر لیا
جیسن سٹیوا دو دہائیوں سے زیادہ تر گوتھک طرز کے آرٹ کے نمونے بنا رہے ہیں لیکن ان کا سب سے زیادہ متاثرکن اور پیچیدہ کام Leviathan – Ark of the Apocalypse ہے۔بحری جہاز کا یہ مجسمہ 8 فٹ اونچا اور 7.5 فٹ لمبا ہے اور اس میں سینکڑوں عجیب و غریب مخلوقات موجود ہیں۔
جیسن سٹیوا کا زیادہ تر آرٹ ورک "گوتھک ٹائمز" سیریز بہت ہی مفصل اور خوبصورت ہے لیکن انہوں  نے خود بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ Leviathan – Ark of the Apocalypse اس کا سب سے زیادہ  ناقابل یقین حد تک تفصیلی پراجیکٹ ہے۔

آپ تصاویر دیکھ کر ہی اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔  گرچہ یہ پیمائش میں 7 میٹرلمبا، 2.5 میٹر چوڑا اور 8 فٹ اونچا ہے لیکن اس گھوسٹ شپ  کی تفصیلی تخلیق قابل دید ہے۔ اس میں جہاز کے نچلے حصے کے گیئرز ، اطراف میں درجنوں بندوقیں، سینکڑوں ڈھانچے اور اس کے تختے پر دوسری بہت سی عجیب الخلقت آبادی کے علاوہ بہت سے گھونسلے اور بہت کچھ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نیچے سے اوپر ، آگے سے پیچھے ہر طرف سے یہ مکمل تفصیلی آرٹ کا نادر نمونہ ہے۔

لہٰذا اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ مذکورہ فنکار نے اس شاہکار کو بنانے میں 14 ماہ کا طویل عرصہ لگا دیا جس کے بعد یہ اپنے کلائنٹ کے پاس جانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔
گرچہ یہ مجسمہ 2014 میں ہی تیار کرلیا گیا تھا لیکن جیسن سٹیوا اب بھی کبھی اپنی کلائنٹ کے گھر جا کر اپنے بنائے ہوئے شاہکار کو دیکھتے ہیں تاکہ انہیں یاد رہ سکے کہ اسے بنانے میں انہوں نے اپنا خون پسینہ ایک کرکے جان توڑ محنت کی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں اس کی نئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جو انتہائی شاندار ہیں۔
فنکار نے 14 مہینوں میں شانداربھوت قزاق بحری جہاز  کا  مجسمہ تیار کر لیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu