ٹیٹو بنوانے والے اب فوت شدہ مشہور شخصیات کے ڈی این اے کو سیاہی کے طور پر استعمال کر سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 جون 2018 23:52

ٹیٹو بنوانے والے اب  فوت شدہ مشہور شخصیات کے ڈی این اے کو سیاہی کے طور پر استعمال کر سکیں گے
ٖسوئس کمپنی SKIN46نے  اعلان کیا ہے کہ اب ٹیٹو کے شائقین فوت شدہ مشہور شخصیات کے ڈی این  اے کو ٹیٹو کی سیاہی میں استعمال کر سکیں گے۔
سوئس کمپنی نے پیش کش کی ہے کہ ٹیٹو بنوانے والے ڈی این اے حاصل کرنے کے لیے بال یا کوئی اور چیز لائیں، جس کے بعد اس ڈی این اے کو ٹیٹو کی سیاہی میں ملا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شائقین اگر چاہیں تو جانوروں کے ڈی این اے کو بھی ٹیٹو میں شامل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیٹو بنوانے والے اپنے بھائی، باپ یا ماں کا اور چاہیں تو پالتو جانوروں کے ڈی این اے کو بھی ٹیٹو کی سیاہی میں شامل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu