دنیا کے سب سے بدصورت کتے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جون 2018 23:52

دنیا کے سب سے بدصورت کتے  کا عالمی ریکارڈ
بے ایریا سان فرانسسکو کے ایک 9 سالہ انگلش بلڈاگ نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا عالمی ”اعزاز“ اپنے نام کر لیا ہے۔
Zsa Zsa نامی کتے نے یہ اعزاز  ہفتے کی رات کو سونوما میرین، فیئر گراؤنڈز، پیٹلوما میں جیتا۔کتے کی مالکن میگھن برینارڈ کا تعلق انوکا، مینی سوٹا سے ہے۔ بدصورت ترین کتے کے اعزاز کے ساتھ میگھن کو 1500 ڈالر کا انعام بھی دیا گیا۔
اس مقابلے میں شریک کتوں کا جسم عجیب و غریب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کسی کے بال نہیں ہوتے تو کسی کی زبان لمبی یا کوئی اور خرابی ہوتی ہے۔ مقابلے میں شریک کتے اپنے ہیڈلر کے ساتھ ریڈکارپٹ سے گزرے۔بدصورت ترین کتے کا فیصلہ ججز کے پینل نے کیا۔
پچھلے سال یہ اعزاز 125 پاؤنڈ یا 57 کلوگرام وزنی مارتھا نامی کتیا نے جیتا تھا۔
یہ مقابلہ 30 سالوں سے ہو رہا ہے۔ پہلے یہ مقابلہ جمعے کی رات کو ہوتا تھا۔ اب زیادہ لوگوں کی شرکت کے پیش نظر اسے ہفتے کی رات کو منعقد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu