موٹرسائیکل سوار نے پولیس سے فرار ہوتے ہوئے ویڈیو بنائی، انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی اور گرفتار ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 جون 2018 23:42

موٹرسائیکل سوار نے پولیس سے فرار ہوتے ہوئے ویڈیو بنائی، انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی  اور گرفتار ہوگیا
سینٹ چارلس، الینوائے میں ہائی وے پر 143 میل  فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل بھگانے والے سوار نے  اپنے ہیلمٹ میں لگے  کیمرے سے ویڈیو بنائی اور اسی کی وجہ سے پکڑا گیا۔
22 جون کو برائن بیانکو پر  پولیس آفیسر کی بات نہ ماننے پر فرد جرم عائد کی گئی۔ برائن ایک سال تک موٹر سائیکل نہیں رکھ اور نہ چلا سکتا ہے اور اسے 100 گھنٹوں تک کمیونٹی سروس بھی کرنی پڑے گی۔


24 سالہ برائن  اس سے قبل جولائی 2017 میں تین سنگین جرائم میں پکڑا گیا تھا۔ موجودہ ویڈیو  میں دکھایا گیا ہے کہ بیانکو کو سرخ  اشارے پر روکنے کے بعد پولیس آفیسر اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مذکورہ افسر کے آگے بڑھنے کی وجہ یہ تھی کہ بیانکو نے رجسٹریشن پلیٹ نہیں لگوائی ہوئی تھی اور نہ ہی اس نے مڑتے ہوئے سگنل دیا تھا۔

(جاری ہے)


پولیس کو آتے دیکھ کر برائن موقع پر سے فرار ہوگیا۔

حفاظت کے پیش نظر پولیس نےا س  کا پیچھا نہیں کیا۔ ویڈیو میں برائن کے موٹر سائیکل کو گاڑیوں کے بیچ میں دوڑتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک جگہ اس کی شکل بھی نظر آ رہی ہے۔ برائن نے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی۔ جہاں سے ایک شخص نے دیکھ کر پولیس کو ای میل کر دی۔ برائن کے یوٹیوب اکاؤنٹ کے ساتھ اس کا انسٹاگرام اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی منسلک تھے، اسی وجہ سے اسے گرفتار کرنا آسان ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu