حاضر دماغ کیشیئر کی ہوشیاری ،ڈاکو نے ڈکیتی کے دوران بے وقوفی سے اپنی شناخت ظاہر کی اور پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 جون 2018 23:42

حاضر دماغ کیشیئر کی ہوشیاری ،ڈاکو نے ڈکیتی کے دوران  بے وقوفی سے اپنی شناخت ظاہر کی اور  پکڑا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حاضر دماغ کیشیئر  نے بنک میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکو کو بڑی آسانی سے اپنی شناخت  ظاہر کرنے پر راضی کر لیا، جس کے بعد ڈاکو نے اپنا لائسنس کیشیئر کے حوالے کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص اوہائیو میں کولمبس کے مقام پر  ہنٹنگٹن  بنک میں داخل ہوا اور کیشیئر کو ایک پرچی دی۔ اس پرچی پر لکھا تھا کہ میرے پاس ہتھیار ہیں، پیسے میرے حوالے کر دو۔

(جاری ہے)


کیشیئر نے ڈاکو کو نوٹوں کا ایک پیکٹ  دیا۔ جس پر ڈاکو نے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ ڈاکو کا کہنا ہے کہ لابی میں رکھی کیش ری سائیکل مشین میں موجود کیش بھی اسے دیا جائے۔ اس پر کیشیئر نے کہا کہ وہ مشین    ڈرائیونگ لائسنس  نمبر کی مدد سے ہی کھلے گی ۔ اس پر ڈاکو نے اپنا لائسنس دے دیا۔ اسی وجہ سے کچھ دن بعد ڈاکو گرفتار ہوگیا۔51سالہ ڈاکو کو تباہ کن ہتھیاروں کی دھکمی دے کر بنک لوٹنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu