جاپانیوں نے چائے کی میز الٹانے کے سالانہ مقابلے میں میزیں الٹا کر اپنا غصہ نکالا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 جون 2018 23:23

جاپانیوں نے چائے کی میز الٹانے کے سالانہ مقابلے میں میزیں الٹا کر اپنا غصہ نکالا

جاپانیوں کے لیے غیرمعمولی مقابلوں کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لہٰذا ان سے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے غصے کو چائے کی میز پر اتار کر اسے سالانہ مقابلے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
16 جون کو جاپان کے اواتا پریفیکچر  کے ایک شاپنگ مال  نے  بارہواں  سالانہ عالمی چبودائی-گائیشی ٹورنامنٹ منعقد کیا جس میں حصہ لینے والے افراد چائے کی میز کو الٹا کر اس پر رکھے کھانے کو دور پھینکتے ۔

اس کھیل کے ضوابط بہت سادہ سے ہیں: کوئی شخص بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے چاہے وہ بچہ ہو یا بڑا اور اس نے صرف لکڑی کی بنی چھوٹی سی چائے والی میز کو پورا زور لگا کر الٹانا ہوتا ہے تاکہ اس پہ رکھی ہوئی کھانے پینے کی نقلی اشیاء جتنا اونچا اچھل سکتی ہیں، اچھلیں۔ درحقیقت اس کھیل میں جیتنے والے کا تعین اس بات سے نہیں کیا جاتا کہ اس نے کتنی بار میز کو الٹایا ہے بلکہ اس بات سے کیا جاتا ہے کہ میز پر رکھی  پلاسٹک کی نقلی  مچھلی کتنا دور تک جاتی ہے۔

(جاری ہے)


مقابلے میں حصہ لینے والے چھوٹی سی چائے والی میز کے پیچھے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک خانساماں  کا لباس پہنے خاتون کھڑی کر دی جاتی ہے اور جیسے ہی وہ ان کے کندھے کو ہاتھ لگا کر کہتی ہے "Stop it" ، اسی وقت وہ میز کو پوری قوت سے اچھالتے ہیں۔
اس طریقہ کار سے بہت سے لوگ اپنے اندر کا غصہ اور  فرسٹریشن مختلف قسم کے جملے کہتے ہوئے  نکالتے  ہیں جیسے کہ "مجھے نوکری چاہیے"، یا "میری تنخواہ بڑھاؤ" وغیرہ۔


اس سال مذکورہ مقابلے میں جیتنے والا شخص اواٹے بگ بلز باسکٹ بال ٹیم کا رکن ہے جس نے اپنی ٹیم کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے چیخ کر کہا "Go Big Bulls" اور پلاسٹک کی مچھلی کو 8.29 میٹر  تک  فضا میں اچھال کر دکھایا۔
یہ  عجیب و غریب مقابلہ جاپانی الفاظ  "چبودائی گائیشی" سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا جس کا لفظی مطلب ہے کہ چائے کی میز کو غصے یا فرسٹریشن میں اوپر اچھالنا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu