”خلائی قوم“ جس کا وعدہ ہے کہ شہریوں کو خلا میں رہنے کا موقع دیا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جولائی 2018 23:07

”خلائی قوم“ جس کا وعدہ ہے کہ شہریوں کو خلا میں رہنے کا موقع دیا جائے گا
”خلائی قوم“ (سپیس نیشن) کے بانی ایک روسی ارب پتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس قوم کا حصہ بننے والے تمام شہریوں  کو ایک دن زمین چھوڑ کر خلا میں رہنے کا موقع دیا جائےگا۔
اسگردیا نامی اس تنظیم  کے بانی روسی ارب پتی اگور اشوربیلی ہیں، جنہوں نے اسے 2016 میں بنایا تھا۔ اس خلائی قوم کا اب یک آئین اور  ایک منتخب پارلیمنٹ بھی ہے۔
سوموار کو ہونےو الے باضابطہ افتتاح میں  انہوں نے کہا کہ ”ہم نے حکومت کے تمام اہم شعبے قائم کر  لیے ہیں۔

میں اس لیے اعتماد کے ساتھ اسگردیا کے قیام کا اعلان کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

متحدہ انسانیت کی پہلی خلائی قوم  کا جنم ہو چکا۔ “
انہوں نے مزید کہا ” انسانیت کی تاریخ میں یہ دن عظیم واقعات کے طور پر لکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک خلائی جہاز بھی بنائیں گے جو خلا میں 10 سے 15 سال رہے گا اور 25 سالوں میں خلائی قوم چاند پر سکونت اختیار کر لےگی۔
اسگردیا کے شہریوں کی تعداد اس وقت دو لاکھ ہے جبکہ تنظیم اسے 15 کروڑ تک کرنا چاہتی ہے۔
اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ اس تنظیم کی رکنیت کے لیے 100 یورو سالانہ فیس رکھی گئی ہے لیکن تنظیم کی ترجمان نے بتایا کہ یہ صرف ایک تجویز تھی، رکنیت ابھی بھی بالکل مفت ہے۔ اس تنظیم سے متعلق تمام معاملات اس کی پارلیمنٹ منظور کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu