ڈرائیور نے پرانا احساس جرم مٹانے کے لیے 44 سال بعد پارکنگ ٹکٹ ادا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جولائی 2018 23:07

ڈرائیور نے پرانا احساس جرم مٹانے  کے لیے 44 سال بعد پارکنگ ٹکٹ ادا کر دیا

مائنرسویل، پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والا ایک ڈرائیور گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ سے احساس جرم کا شکار تھا۔ جو شاید اب ختم ہو گیا ہو۔ اس ڈرائیور نے 1974 میں  پارکنگ ٹکٹ ادا نہیں کیا تھا۔
مائنرسویل کے پولیس چیف مائیکل کومبس نے بتایا کہ پچھلے ہفتے  انہیں ایک خط موصول ہوا، جس میں ایک پارکنگ ٹکٹ اور اس کی رقم موجود تھی۔
اس خط کے ساتھ ایک  مختصر نوٹ بھی تھا، جس میں لکھا”ڈئیر  پی ڈی، میں پچھلے40سال سے زیادہ عرصے سے یہ ٹکٹ لے کر گھوم رہا ہوں۔

(جاری ہے)

میں ہمیشہ اسے ادا کرنا چاہتا تھا۔ مجھے معاف کر دیجیے گا اگر میں آپ کو اپنی ذاتی معلومات نہ دے سکوں۔ احترام کے ساتھ۔ ڈیو۔“
ڈیو نے خط میں 2 ڈالر جرمانے کے بدلے 5 ڈالر بھیجے تھے۔ آج یہ جرمانہ 20 ڈالر وصول کیا جاتا ہے۔
خط کے لفافے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا پتا تھا لیکن بھیجنے والے کی جگہ ”احساس جرم کا شکار، وے ورڈ روڈ، کوئی بھی ٹاؤن، کیلیفورنیا“ لکھا تھا۔
پولیس چیف نے پارکنگ ٹکٹ ادا کرنے والے کی تعریف کی اور دوسروں کو کہا کہ اگر انہوں نے بھی پارکنگ ٹکٹ ادا کرنا ہے تو ادا کر دیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu