ہاتھ سے بُنے دنیا کے طویل ترین سکارف کا ریکارڈ اب کمبوڈیا کے پاس

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جولائی 2018 23:07

ہاتھ سے بُنے دنیا کے طویل ترین سکارف کا ریکارڈ اب کمبوڈیا کے پاس

35 انچ چوڑے اور 3772.3 فٹ  طویل ہاتھ سے بُنے سکارف کو گنینز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا طویل ترین ہاتھ سے بنا سکارف قرار دیا ہے۔ یہ سکارف کمبوڈیا میں بنایا گیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ  کاٹن سے بنا  یہ سکارف روایتی کراما سکارف کے سٹائل پر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسے 20 کمبوڈین کمیونیٹیز اور  پنوم پن کے نیشنل میوزیم کا دورہ کرنے والوں نے بنایا ہے۔
اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے گوگو کمبوڈیا نامی تنظیم نے تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ تقریبا ً 1150 میٹر طویل اس سکارف کو پانچ ماہ میں بنایا گیا ہے۔اس سکارف کو سیاحوں اور مقامی افراد کے دیکھنے کے لیے محفوظ رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu