بھارتی لڑکا اپنے دانتوں سے ایک منٹ میں 6 ناریل چھیل سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 جولائی 2018 23:36

بھارتی لڑکا اپنے دانتوں سے ایک منٹ میں 6  ناریل چھیل سکتا ہے
”کوکونٹ بوائے“ کے نام سے مشہور بھارتی لڑکا اپنے دانتوں سے ناریل کو چھیل سکتا ہے۔
ضلع ہاپڑ، اترپردیش سے تعلق رکھنے والے اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بچپن میں  ایک ٹیلنٹ ٹی وی شو میں اسی طرح کا کرتب دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

اسی سے متاثر ہو کر اس نے دانت سے ناریل چھیلنے کی قابلیت بڑھائی۔
رفتہ رفتہ اجے نے اپنی صلاحیت اتنی زیادہ بڑھا لی ہے کہ اب وہ ایک منٹ میں 6 ناریل چھیل کر ان کا پانی سکتا ہے۔
اجے کے باپ نے بتایا کہ اُن کے ہمسایوں کو جب بھی عبادت یا میلے کے لیے ناریل چھیلنا پڑیں وہ اجے کو ہی بلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu