مرچوں کے پانی میں بیٹھ کر تیز مرچیں کھانے کا مقابلہ۔ چینی لڑکا 68 سیکنڈ میں 50 مرچیں کھا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جولائی 2018 23:48

مرچوں کے پانی میں بیٹھ کر تیز مرچیں کھانے کا مقابلہ۔ چینی لڑکا 68 سیکنڈ میں 50 مرچیں کھا گیا
ننگشیانگپو،ہونان، چین میں سوموار کو تیز مرچیں کھانے کے مقابلے کا  آغاز ہوا۔ایک چینی نوجوان نے یہ مقابلہ تقریبا ایک منٹ میں 50 مرچیں کھا کر جیت لیا۔
مقامی لڑکے ٹانگ شواہوئی کو مقابلہ جیتنے پر 3 گرام کا 24 کیرٹ سونے کا سکہ انعام میں ملا ہے۔ یہ اس مقابلے کا دوسرا سال ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد مقامی تھیم پارک کی طرف سے کیا گیا۔
مقابلے کے دوران ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لیے ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں شریک 10 شرکا نےپلیٹوں میں رکھی 50   تاباسکو مرچیں کھانی تھی۔گرمی کے موسم میں ٹانگ نے اپنی مرچیں 68 سیکنڈ میں ختم کی۔ مقابلے کے وقت شرکا   ایسے تالاب میں کھڑے تھے، جس کے پانی پر تین ٹن مرچیں تیر رہی تھی۔
مرچوں کی تیزی کے سکیل   کے مطابق تاباسکو مرچیں 30,000-50,000سکوویل ہیٹ سکیل(Scoville Heat Scale) کی ہوتی ہیں، جو کافی تیز سمجھی جاتی ہیں۔ ہاں تالاب کے پانی میں موجود مرچیں بہت ہلکی تھیں، جو جلد پر بس ہلکی سی جلن پیدا کرسکتی تھیں۔
مرچیں کھانے کے یہ مقابلے اگست تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu