اس خاتون کے گھر کا ہفتے بھر کا کوڑا کرکٹ چند انچ کی ایک چھوٹی سی ٹوکری میں آجاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 جولائی 2018 23:55

اس خاتون  کے گھر کا ہفتے بھر کا کوڑا کرکٹ چند انچ کی  ایک چھوٹی سی ٹوکری میں آجاتا ہے
ٹپی تھول  جب سے ”کم سے کم کوڑا کرکٹ “ کی تحریک  میں شامل  ہوئیں ان کے گھر کا کوڑا کرکٹ جو کبھی ڈرم پر مشتمل ہوتا تھا اب چھوٹی سی  ٹوکر ی میں آتا ہے۔
صرف 14 ہفتے پہلے ٹپی تھول  کے گھر میں  کوڑے کرکٹ کے لیے 10 گیلن کا کین استعمال ہوتا ہے۔ اب ٹپی تھول اور انکے 8 سالہ  بیٹے نے اس کین کو  ڈھائی انچ کے مرتبان سے بدل دیا۔ اس چھوٹے سے مرتبان  میں ہفتے بھر کا  کوڑا کرکٹ آنے کے بعد بھی تھوڑی سی جگہ خالی ہوتی ہے۔

آج کل  ٹپی تھول کے ہفتے بھر کا کوڑا  ایک یا دو رسیدیں، پھلوں پر لگائے گئے سٹیکرز اور بوتلوں کے چند ڈھکن پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔
ٹپی اور اُن کے بیٹے ”زیرو ویسٹ“ (Zero Waste) تحریک کے حامی ہیں۔ اس عالمی تحریک کا مقصد کوڑے کرکٹ کو کم سے کم کرنا ہے۔ اس تحریک کے حامی پلاسٹک اورڈسپورزیبل مصنوعات نہیں خریدتے بلکہ خریداری کے اپنا تھیلا یا  کنٹینر ساتھ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تحریک کے حامی فرنیچر اور کپڑے صرف اس وقت خریدتے ہیں، جب ان کی اشد ضرورت ہو۔ اس کے علاوہ یہ  استعمال شدہ فرنیچر اور کپڑے خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
مونٹریال کےنزدیک رہنے والی ٹپی تھول اپنے گھر میں استعمال ہونے والی سبزیاں براہ راست کسانوں سے خریدتی ہیں۔ خریداری کے لیے ٹپی اپنے گھر کی بوتلیں اور کپڑے کے تھیلے استعمال کرتیں ہیں۔

کپڑے کے یہ تھیلے انہوں نے پرانی شرٹس اور گھر کے کپڑوں سے ہی بنائے ہیں۔
ٹپی تھول انسٹاگرام پر بھی اپنے فالورز کو کوڑا کرکٹ کم سے کم کرنے کے مشورے دیتی ہیں اور اس حوالے سے مختلف طریقہ کار بتاتی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو آپ بھی دیکھں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu