مصر میں ایک قدیم تابوت دریافت۔ کوئی نہیں جانتا اس میں کون ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 جولائی 2018 23:34

مصر میں ایک قدیم تابوت دریافت۔ کوئی نہیں جانتا اس میں کون ہے
ماہرین آثار قدیمہ کو مصر سے جتنے نایاب  نوادرات ملے ہیں، دنیا کے کسی اور گوشے سے نہیں ملے ہونگے۔ ان نوادرات کی دریافت ابھی بند نہیں ہوئی ہے۔ لوگوں کو ابھی بھی قدیم تاریخی  نوادرات مل رہے ہیں۔اس سلسلے کی حالیہ دریافت سکندریہ کے علاقے سیدی جابر میں ہوئی ہے۔ یہ ایک گرینائٹ کا بنا کافی بڑا سیاہ  تابوت ہے۔ یہ تابوت چھ  فٹ اونچا، ساڑھے آٹھ فٹ لمبا اور پانچ فٹ چوڑا ہے۔

اس تابوت کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے 2000 سالوں سے کسی نے نہیں کھولا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی  اسی مقبرے میں ایک پتھر کا سر ملا ہے۔ ماہرین  نے اس کی تصدیق تو نہیں کی لیکن اُن کا خیال ہے کہ پتھر کا سر تابوت میں دفن ہونے والے کی نمائندگی کرتا ہے۔ماہرین کو ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ اس تابوت میں کون دفن ہے لیکن اس کے  بڑے سائز سے لگتا ہے کہ اس میں  کوئی بڑی شخصیت دفن ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت اس مقبرے کی کافی سخت حفاظت کی جا رہی ہے۔
مقامی حکام کو یہ مقبرہ اس کھدائی کے بعد ملا ہے  جو وہ ہر نئی عمارت کی  تعمیر سے پہلے آثار قدیمہ کے حوالے سے کرتے ہیں۔اس جگہ کی تاریخ بھی 305 قبل مسیح سے 30 قبل مسیح کی ہے۔ یہ تابوت زمین سے 16.4 فٹ گہرائی میں ملا ہے۔
مصر میں موسم خشک ہوتا ہے اور بارش کبھی کبھار ہوتی ہے ۔ اس لیے ہزاروں سال پرانے پیپرس کے مخطوظات محفوظ حالت میں ملتے ہیں۔ صحرائی علاقوں میں تویہ زیادہ بہتر طور پر محفوظ رہتے ہیں۔ اگر بہت سے اہرام زمین میں دفن نہ ہوتے تو آج زیادہ بری حالت میں ہوتے۔
مصر میں ایک قدیم تابوت دریافت۔ کوئی نہیں جانتا اس میں کون ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu