ایسی ملازمت ہر کسی کا خواب ۔ میٹرس پر سوئیں اور تنخواہ لیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 جولائی 2018 23:46

ایسی ملازمت ہر کسی کا خواب ۔ میٹرس پر سوئیں اور تنخواہ لیں
ہیوسٹن کی ایک میٹرس بنانے والی کمپنی نے  ایک ملازمت پیش کی ہے جو ”نیند کے ماروں“ کا خواب  ہے۔ کمپنی میٹرس کی چیکنگ کے لیے ان پر سونے والوں کو ادائیگی کرے گی۔
میٹرس فرم نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 23 جولائی تک اس ملازمت کے خواہش مندوں سے درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمت پانے والوں کو کمپنی کے مشہور اور مقبول میٹرس پر سونا ہوگا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی جائیں گی۔
ملازمت کے اندراج میں کہا گیا ہے کہ اس ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں کے پاس نیند کے وقت کی مہارت ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ درخواست دینے والوں کی عمر 18سال سے زیادہ ہونی چاہیے، وہ دن اور رات کسی بھی وقت اور کسی بھی انداز میں سو سکتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu